• 3 مئی, 2024

حسین ایسا کہ سب حسینوں سے بالاتر ہے

یہ وہ زمیں ہے جو سب زمینوں سے بالاتر ہے
کہ اس کو حاصل نگیں، نگینوں سے بالا تر ہے

زبان ایسی کہ شہد جس سے مٹھاس مانگے
حسین ایسا کہ سب حسینوں سے بالاتر ہے

ہے اس میں عشقِ محمدیؐ کا چراغ روشن
ہمارا سینہ تمہارے سینوں سے بالاتر ہے

جسے قرینہ ہے نعت کہنے کا، معتبر ہے
کہ یہ قرینہ سبھی قرینوں سے بالاتر ہے

خدا کی نصرت بجز اطاعت نہ ہو گی ممکن
یہ پہلا زینہ تمام زینوں سے بالاتر ہے

(جواد جاذل)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ