• 28 اپریل, 2024

فقہی کارنر

قرآن کریم خوش الحانی سے پڑھنا اور سننا

حضرت مسیح موعودؑ سیر کے واسطے تشریف لے گئے خدام ساتھ تھے۔ حافظ محبوب الرحمٰن صاحب جو کہ اخویم منشی حبیب الرحمٰن صاحب رئیس حاجی پورہ اور بھائی جان منشی ظفر احمد صاحب کے عزیزوں میں سے ہیں ساتھ تھے۔ حضرت نے حافظ صاحب کی طرف اشارہ کر کے فر مایا کہ:
’’یہ قرآن شریف اچھا پڑھتے ہیں اور میں نے اسی واسطے ان کو یہاں رکھ لیا ہے کہ ہر روز ان سے قرآن شریف سنا کریں گے۔ مجھے بہت شوق ہے کہ کوئی شخص عمدہ صحیح خوش الحانی سے قر آن شریف پڑھنے والا ہو تو اس سے سنا کروں۔‘‘

پھر حافظ صاحب موصوف کو مخاطب کر کے حضرت نے فرمایا کہ:
’’آج آپ سیر میں کچھ سنائیں گے‘‘

چنانچہ تھوڑی دور جا کر آپ نہایت سادگی کے ساتھ ایک کھیت کے کنارے زمین پر بیٹھ گئے اور تمام خدام بھی زمین پر بیٹھ گئے اور حافظ صاحب نے نہایت خوش الہانی سے سورہ دہر پڑھی۔ جس کے بعد آپ سیر کے واسطے آ گے تشریف لے گئے۔

(اخبار بدر نمبر17 جلد6 مئورخہ 25 اپریل 1907ء صفحہ7)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

بلغاریہ میں عید الاضحی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 اگست 2022