• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِہ وَعِقَابِہ وَشَرِّ عِبَادِہ،وَ مِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیاطِینِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ

(امام مالک کتاب الجامع)

ترجمہ:
’’میں پناہ مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ کے کامل کلِمات کے ساتھ ،اس کے غضب سے اور اس کے عذاب سے ،اس کے بندوں کے شر سے اور شیطانی وساوس سے اور اس بات سے کہ مجھے انکا سامنا کرنا پڑے‘‘۔

یہ پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی نیند میں ڈر جانے کی اور شیطانی وساوس سے بچنے کی دعا ہے۔

حضرت امام مالک بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نیند میں ڈر جاتے تھے ان کو آنحضرت ﷺ نے یہ دعا سکھلائی۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 ستمبر 2020