• 20 اپریل, 2024

راستباروں کی صحبت

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ: ’’صحبت میں بڑا شرف ہے۔ اس کی تاثیر کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچا ہی دیتی ہے۔ کسی کے پاس اگر خوشبو ہو تو پاس والے کو بھی پہنچ ہی جاتی ہے۔ اسی طرح پرصادقوں کی صحبت ایک روح صدق کی نفخ کر دیتی ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ گہری صحبت نبی اور صاحب نبی کو ایک کردیتی ہے۔ یہی وجہ ہے جو قرآن شریف میں کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ (التوبۃ: 119) فرمایا ہے۔ اور اسلام کی خوبیوں میں سے یہ ایک بے نظیر خوبی ہے کہ ہر زمانے میں ایسے صادق موجود رہتے ہیں‘‘۔

(الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخہ ۲۴؍جنور ی۱۹۰۶ء صفحہ ۵۔ ملفوظات جلد چہارم صفحہ ۶۰۹)

پھر آپ فرماتے ہیں کہ: ’’دو چیزیں ہیں ایک تو دعا کرنی چاہئے اور دوسرا طریق یہ ہے کہ {کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ} راستبازوں کی صحبت میں رہو تاکہ ان کی صحبت میں رہ کر تم کو پتہ لگ جاوے کہ تمہاراخدا قادر ہے، بینا ہے، دیکھنے والا ہے، سننے والا ہے، دعائیں قبول کرتا ہے اور اپنی رحمت سے اپنے بندوں کو صدہا نعمتیں دیتا ہے‘‘۔

(البدر۔ جلد نمبر ۲ نمبر ۲۸۔ مورخہ ۳۱؍جولائی ۱۹۰۳ء۔ صفحہ۱)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 نومبر 2020