• 25 اپریل, 2024

مقابلہ کسوٹی و مضمون نویسی

مقابلہ کسوٹی و مضمون نویسی
جامعہ احمدیہ جرمنی

خدا کے فضل سے مجلس علمی،جامعہ احمدیہ جرمنی کے تحت مؤرخہ 28اکتوبر 2022ء کو مقابلہ ’’کسوٹی‘‘ اور مؤرخہ 05 اکتوبر 2022ء کو مقابلہ مضمون نویسی منعقد ہوا۔

مقابلہ کسوٹی

مقابلہ کسوٹی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم نعمان سوہل نے کی۔بعد ازاں عزیزم سلمان احمد جوئیہ نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

آج کے مقابلہ میں کل 6ٹیموں نے حصہ لیا۔ہر ٹیم تین طلبہ پر مشتمل تھی۔ہرٹیم کو مطلوبہ جواب بوجھنے کے لئے 4منٹ کا وقت اور 20سوالات کرنے کی اجازت تھی اور اسی طرح ہر سوال 20 سیکنڈ کے اندر اندر کرنے کی اجازت تھی۔ مقابلہ میں جو ٹیم جتنے کم وقت اور کم سوالات میں جواب بوجھ لے پوزیشن کی حق دار قرار پاتی ہے۔ آج کے مقابلہ میں مکرم طارق احمد ظفر (منصف اعلیٰ)، مکرم عثمان احمد چیمہ اور خاکسار نے منصفی کے فرائض ادا کئے۔

پروگرام کے اختتام پر منصف اعلیٰ نے نتائج کا اعلان کیا۔ مقابلہ کی اول ٹیم عزیزان ماہد حسین، عمر رشید (درجہ رابعہ) اور شہزاد احمد اعجاز (درجہ ثالثہ) نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن عزیزان لقمان احمد، ارسلان احمد چیمہ (درجہ خامسہ) اور فرحان احمد منظور (درجہ ثالثہ) نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

مقابلہ مضمون نویسی

مقابلہ مضمون نویسی کے لئے ’’آنحضورﷺ بطور مربئ اعظم‘‘ موضوع منتخب کیا گیا۔

مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جو عزیزم فیاض احمد نےکی۔بعد میں نگران مجلس علمی مکرم سرفراز احمد نے قواعد پڑھ کر سنائے۔

مضمون لکھنے کے لئے طلبہ کو ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا۔ اس مقابلہ میں کل 19 طلبہ نےحصہ لیا۔مقابلہ کے نتائج کے مطابق اوّل پوزیشن عزیزم مبارز احمد بھٹی، درجہ خامسہ نے حاصل کی۔دوسری پوزیشن عزیزم حافظ احتشام احمد، درجہ شاہد نے اور تیسری پوزیشن عزیزم طلحہ احمد نعیم، درجہ شاہد نے حاصل کی۔

(حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی