حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
پس آج ہمارا کام ہے کہ آپ کى بىعت کا حق اداکرتے ہوئے جہاں اپنے آپ کو خدا تعالىٰ کى محبت مىں بڑھائىں، توحىد کو اپنے دلوں مىں راسخ کرىں۔ خدا تعالىٰ اور اس کے رسول صلى اللہ علىہ وسلم کى محبت کے مقابلے مىں دنىا اور اس کى آسائشوں کو پسِ پشت کرىں وہاں اپنے اندر ان پاک تبدىلىوں کے ساتھ اس معاشرے کو بھى خدا تعالىٰ کے قرىب لانے کى کوشش کرىں۔ آج دنىا خدا تعالىٰ کے وجود کو ماننے سے انکارى ہے اور ہر سال کافى بڑى تعداد مىں لوگ خدا کے وجود سے انکارى ہوتے چلے جا رہے ہىں اور مذہب کو چھوڑتے چلے جا رہے ہىں، عىسائىت مىں بھى اور دوسرے مذاہب مىں بھى بلکہ بعض دفعہ مسلمانوں مىں بھى۔پس جو ىہ لوگ انکارى ہو رہے ہىں تو اىسى صورت مىں خدا تعالىٰ کى محبت ہم اپنے دلوں مىں پىدا کر کے دنىا کو بھى خدا تعالىٰ کے وجود کى حقىقت سے آگاہ کرىں۔
(الفضل انٹرنیشنل 18۔اکتوبر2019ء)