• 24 اپریل, 2024

بہشتی مقبرہ قادیان میں مدفون بھیرہ کے گیارہ احباب

خاکسار کو جلسہ سالانہ قادیان 2012ء میں شامل ہونے کی توفیق ملی اور جلسہ سالانہ کے فیوض و برکات سے حصہ لینے کی بھی اللہ تعالیٰ نے توفیق دی۔بہشتی مقبرہ قادیان میں حاضری دینے اور حضرت مسیح موعودؑ، حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کے مزار مبارک اور تمام خاندانِ حضرت مسیح موعودؑ کی قبور پر اور دوسرے تمام بہشتی مقبرہ کی قبور اور یادگار پر دعائیں کرنے کا اللہ تعالیٰ نے بھر پور موقع دیا اور ان کی وفا، قربانی اور اطاعت کے جذبہ پر رشک آیا۔ اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دل کی گہرائیوں سے دعائیں نکلیں۔ اور کوشش کر کے بہشتی مقبرہ قادیان میں مدفون بھیرہ کے ان وفا کے پتلوں کے کوائف اکٹھے کئے۔بھیرہ کو حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کی جائے پیدائش و رہائش ہونے کا اعزاز حاصل ہے اس گاؤں کے مدفون موصیان کی بغرضِ دعا فہرست پیشِ خدمت ہے۔

بہشتی مقبرہ قادیان میں مدفون بھیرہ کےموصیان

1 . مکرم مستری محمدولد مستری حافظ اسماعیل عمر55 سال(بلا وصیت)
2 . حضرت حکیم فضل دین (صحابی حضرت مسیح موعودؑ ) وصیت نمبر42تاریخ وفات7اپریل1910ء،عمر75سال،حصہ وصیت1/3
3 . مکرم حافظ محمد ولد سلطان احمد،وصیت نمبر,103تاریخ وفات 4نومبر1918ء، عمر 55سال، حصہ وصیت1/4
4 . حضرت حکیم مولوی نورالدین خلیفۃ المسیح الاول ؓ ولد حافظ مولوی غلام رسول ،وصیت نمبر109تاریخ وفات 13مارچ 1914ء حصہ وصیت 0 1/1
5 ۔ مکرم غلام نبی ولدغلام مرتضیٰ ،وصیت نمبر 403 ،تاریخ وفات یکم جنوری1918ء، عمر 80سال ، حصہ وصیت1/10
6 ۔ مکرم مستری عبدالرحمٰن ولدمستری قمر الدین ،وصیت نمبر677، تاریخ وفات 5نومبر1915 عمر 34سال ، حصہ وصیت1/10 مکرمہ کریم بی بی زوجہ مستری احمد دین،وصیت نمبر 1596، تاریخ وفات 25نومبر 1945ء ، عمر 70سال، حصہ وصیت1/10
7 ۔ مکرم ماسٹر عبدالرؤف ولد غلام محمد ،وصیت نمبر2100، تاریخ وفات10مئی1940ء،عمر70سال،حصہ وصیت1/10
8 ۔ مکرم ماسٹر محمد شفیع صاحب بی۔اے۔،بی۔ٹی۔ ولدغلام محی الدین ،وصیت نمبر 2730 ،تاریخ وفا ت مئی 1940ء، عمر 45سال، حصہ وصیت1/10
9 ۔ مکرمہ عائشہ بی بی دختر حکیم شیخ احمد ،وصیت نمبر4316، تاریخ وفات22 مارچ1945ء، عمر 68سال، حصہ وصیت1/6
10 ۔ مکرم محمد صدیق ولد مولا بخش ،وصیت نمبر4580 ، تاریخ وفات7 ستمبر1941ء، عمر 24 سال، حصہ وصیت1/10 یادگار نمبر54
اس فہرست کو ترتیب دے کر الفضل میں اشاعت سے مقصود یہ ہے کہ اس زمرہ ابرار کے لئے دعاؤں کے جاری و ساری سلسلہ میں ایک شدت اور گہرائی پیدا ہوان سابقوں کی اولادوں میں سے جو ابھی تک نظامِ وصیت میں شامل نہیں ہو سکے انہیں شمولیت کی تحریص و ترغیب ہو بالعموم جماعت کو حضرت مسیح موعودؑ کے مقرر فرمودہ اس عظیم الشان با برکت نظام کا حصہ بننے کی بھر پور تحریک ہو۔

بہت بڑا ہے تمہارا مقام بہشتی مقبرہ کے مکینوں
تمہارے مرتبے کو سلام بہشتی مقبرہ کے مکینوں
تم نے شمعِ محمدی پر قربان کر دئیے جان و دل
تمہارے عزم و حوصلہ کو سلام بہشتی مقبرہ کے مکینوں

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان بزرگوں کی قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)

پچھلا پڑھیں

اعلان

اگلا پڑھیں

آپ کا اپنا اخبار