• 11 دسمبر, 2024

احمدی کی ذمہ داریاں

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
’’مسجد آباد کرنے والوں کی یہ خصوصیت ہونی چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت کے لئے قربانیاں کریں اللہ تعالیٰ کے بندو کے حقوق بھی ادا کریں اور یہ سب اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خشیت ہمارے دلوں میں بڑھے، اس کی رضا کے حصول کے لئے ہم بھرپور کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ سب کچھ کرنے والے ہی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہدایت یافتہ ہیں یاہدایت یافتہ لوگوں میں شمار کیے جائیں گے۔ پس ہمیں ہمیشہ دعا کرتے رہنا چاہئے اور اس کے مطابق کوشش کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے آگے جھکتے ہوئے یہ عرض کرنی چاہئے، نئے آنے والوں کو بھی اور پرانے احمدیوں کو بھی، بلکہ پرانے احمدیوں کی زیادہ ذمہ داری ہے اور خاص طور پر پاکستان سے آئے ہوؤں کی کہ وہ اس بات کا زیادہ خیال رکھیں کہ نئے آنے والوں کے لیے انہوں نے اپنے نمونے بھی قائم کرنے ہیں کہ ہماری مسجد کی تعمیر کے بعد اس سوچ کے ساتھ اور اپنی عملی حالتوں کو اس فرمان کے مطابق کرتے ہوئے مسجد آباد کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما ۔مسجد آباد کرنے والوں کے بارے میں جو اللہ تعالیٰ کا یہ حکم ہے اس ارشاد پر اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے عمل نہ کرکے کہیں ہم اپنی دنیا و آخرت برباد کرنے والے نہ بن جائیں، ہم کرتے ہوئے ہمیں بھٹکنے سے بچائے رکھنا اور ہمیں سیدھے راستے پر چلائے رکھنا ہماری نیتوں کو ہمیشہ صاف اور نیک رکھنا ہم تیرا حق ادا کرنے والے بھی ہوں اور اس علاقے میں تیرے دین کا پیغام پہنچانے والے بھی ہوں۔‘‘

(الفضل انٹر نیشنل یکم نومبر 2019ء)

پچھلا پڑھیں

اعلان

اگلا پڑھیں

آپ کا اپنا اخبار