• 8 مئی, 2024

پردہ کے متعلق نصیحت

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پردہ کے متعلق نصیحت فرماتے ہوئے واضح فرماتے ہیں:
’’اگر آپ برقع پہن کر مردوں کی مجلسوں میں بیٹھنا شروع کردیں، مردوں سے مصافحے کرنا شروع کردیں تو پردہ کا تو مقصد فوت ہوجاتا ہے۔ اس کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اگر آپ اپنی سہیلی کے گھر جاکر اس کے خاوند یا بھائی یا رشتہ داروں سے آزادانہ ماحول میں بیٹھی ہیں۔ چاہے منہ کو ڈھانک کے بیٹھی ہوتی ہیں یا منہ ڈھانک کر کسی سے ہاتھ ملا رہی ہیں تو یہ تو پردہ نہیں ہے ۔… اس لئے احتیاط کریں اور ایسی مجلسوں سے بچیں۔‘‘

(خطاب جلسہ سالانہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز از لجنہ اماء اللہ کینیڈا 3جولائی 2004ء، مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 23ستمبر 2005ء)

’’بعض لوگوں کے انٹرنیٹ کے ذریعے سے تبلیغ کے رابطے ہوتے ہیں اور انٹرنیٹ کے تبلیغ کے رابطے بھی صرف لڑکیوں اور عورتوں سے رکھیں۔ مردوں کا جو تبلیغ کا حصہ ہے وہ مردوں کے حصے رہنے دیں کیونکہ اس میں بعض دفعہ قباحتیں پیدا ہوتی ہیں۔‘‘

(خطاب جلسہ سالانہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز از لجنہ اماء اللہ آسٹریلیا 15 اپریل 2006ء، مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 12جون 2015ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 دسمبر 2020