• 12 مئی, 2024

اسے ضرور پڑھیں

الفضل آن لائن کی رضاکارانہ خدمت کرنے کے خواہشمند احباب و خواتین

  • ادارہ روز نامہ الفضل آن لائن کو بعض انگریزی آرٹیکلز اور رپورٹس کا اردو اور اردو آرٹیکلز کے انگلش زبان میں ترجمے کی ضرورت رہتی ہے۔ انگریزی دان خواتین و حضرات جو اردو زبان پر دسترس رکھتے ہوں اور الفضل کی خدمات رضا کارانہ طور پر کرنے کے متمنی ہوں وہ اپنے نام اور علمی کوائف درج ذیل آفیشل میل ایڈریس info@alfazlonline.org پر بھیجیں اوراپنا واٹس ایپ نمبر بھجوانا نہ بھولیں۔
  • ادارہ الفضل آن لائن ایسے بزرگ حضرات وخواتین کے لئے اپنے بعض اہم مضامین جو مقبول ترین کے معیارپر آتے ہیں ۔صوتی آواز میں ریکارڈ کروا کرقارئین کی خدمت میں آن لائن پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کے لئے اچھی اور خوبصورت آواز کے قارئین میں سے رضاکارانہ طور پر پڑھنے والے احباب و خواتین کی ضرورت ہے جو اردو ادب کے رموز سےآگاہ اور علمی ذوق سے تعلق رکھتے ہوں اور ان کااردو بولنے کا تلفظ بھی معیاری ہو۔ ایسے احباب و خواتین اپنے نام مع علمی کوائف و واٹس ایپ نمبر الفضل کی آفیشل میل info@alfazlonline.org پر بھجوا کر ممنون فرمائیں۔
  • مضمون نگار اور شعراء (مرد حضرات) اپنے مضامین اور منظوم کلام بھجواتے وقت اپنی پاسپورٹ سائز کی فوٹو (ٹوپی کے ساتھ) بھجوائیں تا مضمون یا نظم کی اشاعت کے ساتھ آویزاں کی جاسکے ۔یاد رہے فوٹو صاف اور معیاری pixels ہوں ،سائیڈ پوز نہ ہو بلکہ فوٹو سامنے سے لی گئی ہو ۔
  • کچھ عرصہ سے نونہالان جماعت یعنی بچوں کے لئے ’’اطفال کارنر‘‘ کے عنوان سے ایک کالم کا آغاز کیا گیا ہے ۔۔ جس میں بچوں و بچیوں کے لئے اجلاسات اور ONLINE میٹنگز میں پیش کرنے کے لئے تقاریر شامل کی جارہی ہیں ۔اس کالم کے آغاز کے وقت احباب و خواتین سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ بھی تقاریر لکھ کر بھجوائیں یا آپ کے بچوں نے جو تقاریر مختلف محافل میں کر رکھی ہیں اور آپ کے گھروں میں موجود ہیں وہ بغرض اشاعت بھجوائیں ۔نیز والدین سے یہ بھی درخواست کی گئی تھی کہ بچوں سے متعلقہ تربیتی امور پر تحریرات بھی بھجوائیں ۔قارئین سے اس طرف خصوصی توجہ دینے کی درخواست ہے۔ الفضل آن لائن میں اطفال کارنر لانے کا مقصد یہ تھا کہ

نمبر 1۔جماعت کے نونہالوں کی بھی جماعتی آرگن الفضل کی طرف توجہ ہو۔
نمبر 2۔جماعت کے بچے اردو کی طرف رغبت کریں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھنے کے قابل ہو سکیں۔

  • ادارہ الفضل نے کچھ عرصہ سے ’’چھوٹی مگر سبق آموز بات‘‘ کے عنوان سے تربیت و علمی TIPS کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو قارئین کی محفل میں بہت پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ الحمد للّٰہ علی ذالک۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ معاشرے میں پائے جانے والے ایسے امور جو آپ کے مشاہدات میں روزانہ آتے ہیں اور ان کا اسلامی تعلیم سے دور دور کا تعلق نہیں ان کی نشاندہی کی جائے ۔ مگر قارئین نے اس عنوان کے تحت قرآنی آیات ، احادیث اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھجوانے شروع کردئیے ۔جن کی طرف بعض قارئین نے توجہ دلائی کہ یہ تو چھوٹی بات کے زمرے میں نہیں آتیں اور واقعتاً نہیں آتیں ۔لہذا قارئین کو اس طرف توجہ دلائی گئی کہ اپنے مشاہدات پر مشتمل اچھے امور یا کسی قوم کی اچھی باتیں بھجوائیں۔قارئین کو اس طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
  • بعض مضمون نگار ،آیات یا احادیث کا حوالہ ترجمہ کے بعد دیتے ہیں ۔جو مناسب نہیں اس سے قبل بھی توجہ دلائی گئی تھی کہ آیت قرآنی یا حدیث نبوی کا حوالہ آیت قرآنیہ یا حدیث کا ہے نہ کہ ترجمہ کا ۔ لہٰذا کمپوزنگ کرنے والے تمام حضرات و خواتین سے درخواست ہے کہ وہ اس اہم امر کا خیال رکھیں ۔
  • Indesign گرافکس پروگرام میں مہارت رکھنے والےحضرات و خواتین اگر الفضل آن لائن کی رضاکارانہ خدمت کرنے کے خواہشمند ہوں تو وہ آفیشل ویب سائٹ info@alfazlonline.org پر اپنا نام و کوائف و واٹس ایپ نمبر سے رابطہ کریں ۔

کان اللّٰہ معکم

ابو سعید
ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن (لندن) اسے ضرور پڑھیں

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین جون 2021ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 دسمبر 2021