• 4 مارچ, 2024

دعاؤں کی تازہ تحریک

دعاؤں کی تازہ تحریک

دعا کریں اللہ تعالیٰ دنیا کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو پہچاننے کی  توفیق عطا فرمائے

افغانستان اور پاکستان کے مظلوم احمدیوں کے لئے دعا کی تحریک

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز  نے اپنے  بیان فرمودہ خطبہ جمعہ 17 دسمبر 2021ء میں فرمایا:
’’آج میں افغانستان کے احمدیوں کے لئے دعا کے لئے  بھی کہنا چاہتا ہوں۔ بہت تکلیف میں گزر رہے ہیں۔ بعض گرفتاریاں بھی ہوئیں ہیں۔ عورتیں، بچے بڑے پریشان ہیں  گھروں میں اپنے۔ جو باہر ہیں مرد ،جو گرفتار نہیں ہوئے، وہ بھی بےگھر ہوئے ہوئے ہیں کیونکہ خطرہ ہے کہ گرفتاریاں نہ ہو جائیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے اور ان کو اس مشکل سے نکالے۔

پھر پاکستان کے احمدیوں کے لئے بھی دعا کریں۔ وہاں بھی عمومی طور پر حالات خراب ہی ہوتے ہیں۔ کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی واقعہ ہوجاتا ہے۔ جو لوگ احمدیوں کو تکلیفیں دے رہے ہیں۔

اسی طرح مجموعی طور پر  بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ دنیا کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو پہچاننے کی  توفیق عطا فرمائے اور ہرشر کو ختم کرے اور دنیا اپنے پیدا کرنے والے کی حقیقت کو پہچان لے۔‘‘

قارئین  امام وقت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے  درد دل کے ساتھ اپنے مظلوم احمدی بھائیوں  کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

(ابوسعید ۔ ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض