• 18 اپریل, 2024

آج کی دعا

اللّٰهُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتِ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِّيْ وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتِ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِّيْ

(صحیح مسلم كِتَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ حدیث: 6814)

ترجمہ : اے اللہ! مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو اور مجھے وفات دے جب وفات میرے لیے بہتر ہو۔

یہ پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی لمبی اور شدید بیماری کےوقت کی دعا ہے۔

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص کسی نقصان (مصیبت) کی وجہ سے، جو اس پر نازل ہو، موت کی تمنا نہ کرے۔ اگر اس نے لامحالہ موت مانگنی بھی ہو تو یوں کہے: اے اللہ! مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو اور مجھے وفات دے جب وفات میرے لیے بہتر ہو۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص موت کی تمنا نہ کرے (کیونکہ) اگر وہ نیک ہے تو ہوسکتا ہے وہ اور نیکیاں کرے اور اگر وہ گناہ گار ہے تو شاید وہ اپنے اللہ کو راضی کرلے۔‘‘

(سنن نسائی كِتَابُ الْجَنَائِزِبَاب تَمَنِّي الْمَوْتِ حدیث : 1819)

حضرت اسامہ بن شریک ؓ بیان کرتے ہیں کہ پاس ایک دیہاتی آیا اور پوچھا یا رسول اللہ ﷺ ہم علاج معالجہ کر سکتے ہیں ؟آپﷺ نے فرمایا کہ بیمار کا علاج ضرور کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کے لئے شفا رکھی ہے کوئی اس کا علاج جانتا ہے اور کوئی نہیں جانتا۔

(مسند احمد)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 فروری 2021