• 7 مئی, 2024

جماعت احمدیہ کونگو برازاویل کے لئے ایک اعزاز

حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 1970میں فرماتے ہیں:
یہ جنگ جو ہم نے عیسائیت سے لڑنی ہے اسکا فیصلہ افریقہ میں ہوگا کیونکہ اگر آج ہم افریقہ سے عیسائیت کو نکال دیں تو پھر ان کے لئے یہ بڑا ہی مشکل ہے سپین یا جنوبی امریکہ میں اس طرح اکٹھے ہو جانا اور کاؤنٹر اٹیک کے لئے جمع ہو جانا کہ جس میں انہیں کامیابی کی کوئی امید ہو۔

(خطبات ناصر صفحہ نمبر 191)

مخبر صادق حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ سے خبر پاکر آخری زمانے میں ظاہر ہونےوالے مسیح ؑ کے بارے میں ارشاد فرمایا تھا کہ یکسر الصلیب کہ وہ آکر صلیب کو پارہ پارہ کرے گا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے غلام صادق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے جہاں مسلمانوں کی غلطیوں کی اصلاح فرمائی وہاں عیسائیت کو مردہ مذہب ثابت کر کے انکی صلیب کو ہمیشہ کے لئے دفنا دیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دلائل قاطعہ کے آگے آج بھی پادری اسی طرح بھاگتے ہیں جسطرح وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے بھاگتے تھے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مکرم سعید احمد نیشنل صدر و مشنری انچارج کونگو برازاویل کو 2008 سے لوکل میڈیا نیشنل ٹیوی نیشنل ریڈیو لوکل پرائیویٹ ٹی وی و ریڈیو پر ہر محاظ پر پادریوں کا مقابلہ کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ کونگو برازاویل میں تقریبا 97 فیصد عیسائیت ہے جنکے مختلف فرقے ہیں لیکن زیادہ تر کیتھولک ہیں۔ان کے علاوہ لوکل مذہب بھی ہیں۔جو اسلام اور عیسائیت کے خلاف ہیں۔

چھ سال پہلے نیشنل ٹیوی کونگو کے ایک جنرل لسٹ مسٹر ایڈ شیوری جاز نے ایک پروگرام شروع کیا جسمیں کونگو میں مختلف کلچر اور مذاہب کو پیش کیا جاتا ہے۔اس پروگرام میں ہمیں مولویوں،پادریوں،لوکل مذاہب کے سرکردہ افراد سے کئی کامیاب مناظرات کرنے کی توفیق ملی ہے۔اس کے نتیجے میں لوگوں کے اندر اسلام کے خلاف شکوک و شبہات دور ہو رہے ہیں۔ اور اب لوگ برملا اظہار کر رہے ہیں کہ ہمیں اسلام احمدیت سے کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ ایک جنرل لسٹ مسٹر الیکسی بونگو نے کہا تھا کہ اگر میں کوئی مذہب اختیار کروں گا تو وہ اسلام احمدیت ہو گا۔ ایک کرنل نے کہا کہ میں اندر سے احمدی ہوں لیکن اوپر صرف عیسائیت کا لیبل لگا ہؤا ہے۔ الحمدللہ لوگوں میں شعور بیدار ہو رہاہے۔

ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مولویوں کی طرف سے دھمکیاں ملنی شروع ہوگئیں اور جنرل لسٹ پر پریشر ڈالنا شروع کر دیا کہ لوگ مسلمان نہیں ہیں انکو پروگرام میں نہ لیا جائے۔پادریوں نے بھی اتھارٹیز کے دروازے بجائے کہ انہیں پروگرام کرنے سے روکا جائے۔ خدا تعالیٰ کے فضل اور پیارے آقا کی دعاؤں کے سبب انکے تمام حربے ناکام ہوئے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی تھی کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں اپنا کام کرتے جائیں اور اتھارٹیز سے رابطہ۔

الحمدللّٰہ حضور انور کی ہدایت کے بعد بغیر کسی خوف کے پہلے سے بڑھ کر مولویوں اور پادریوں کو منہ توڑ جواب دیئے جا رہے ہیں۔اور مولوی تو غائب ہو رہے ہیں اور پادریوں کو ٹھنڈا کر کے بٹھا دیا ہے۔ اب اپنے پروگرام کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔

2016 سے اس پروگرام کی ہر سال سالگرہ منائی جاتی ہے۔ جس میں اچھے پروگرامز پیش کرنے اور کونگو کے کلچر میں ڈویلپمنٹ میں حصہ لینے پر ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔مورخہ 14 جنوری 2022 کو پانچویں ایوارڈ سرمنی منعقد کی گئی۔

امسال جنرل لسٹ نے عوام کی رائے پر ایوارڈ دیا۔ اور بفضلہ تعالیٰ عوام کی اکثریت نے مکرم سعید احمد مبلغ سلسلہ کے حق میں ووٹ دیا۔ اسطرح اس سال کا بہترین مناظر قرار دیا اور ٹرافی سے نوازا۔ بفضلہ تعالیٰ پانچ ایوارڈ میں سے تین اب تک مل چکے ہیں۔ الحمد للّٰہ

مکرم سعید احمد صاحب مبلغ سلسلہ کئی دفعہ اپنے پروگرامز میں حکومت کونگو،ٹیوی کونگو کی ٹیم کا شکریہ ادا کر چکے ہیں کہ انہوں نے تمام مذاہب کو اجازت دے رکھی ہے کہ ہر کوئی آزادی کے ساتھ اپنا مؤقف بیان کر سکتا ہے۔ اس جماعت کو بھی احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی اصل تعلیم پیش کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔

تمام دوستوں کی خدمت میں خصوصی دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسی طرح اسلام احمدیت کا پیغام پہچانے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے اور اس آخری جنگ میں جو دجال کے خلاف لڑی جا رہی ہے اس میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ