• 8 مئی, 2024

افضل الانبیاء

حضرت مسیح موعودؑ نے فرمایا:
’’چونکہ آنحضرت ﷺ افضل الانبیاء اور سب رسولوں سے بہتر اور بزرگ تر تھے اور خدائے تعالیٰ کو منظور تھا کہ جیسے آنحضرتﷺ اپنے ذاتی جوہر کے رو سے فی الواقعہ سب انبیاء کے سردارہیں ایسا ہی ظاہری خدمات کے رو سے بھی ان کا سب سے فائق اور برتر ہونا دنیا پر ظاہر اور روشن ہو جائے اس لئے خداتعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کی رسالت کو کافہ بنی آدم کے لئے عام رکھا تا آنحضرتﷺ کی محنتیں اور کوششیں عام طور پر ظہور میں آویں۔موسیٰؑ اور ابن مریم ؑ کی طرح ایک خاص قوم سے مخصوص نہ ہوں اور تاہر یک طرف سے اور ہر یک طرف سے اور ہریک گروہ اور قوم سے تکالیف شاقہ اٹھا کر اس اجر عظیم کے مستحق ٹھہر جائیں کہ جو دوسرے نبیوں کو نہیں ملے گا۔‘‘

(براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 653-654)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ