• 20 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

مکرم انجینئر محمود مجیب اصغر۔ سویڈن سے لکھتے ہیں:
آج کا ایڈیٹوریل ’’الفضل بطور ٹانک‘‘ بہت پسند آیا بالخصوص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نظم ’’ہجوم مشکلات سے نجات حاصل کرنے کا طریق‘‘ میں نے بھی اس نسخہ کو زندگی میں کئی بار آزمایا ہے بہت مجرب نسخہ ہے۔ الفضل کی تو یہ شان ہے جو میں بچپن سے مشاہدہ کر رہا ہوں۔ جب بھی کوئی الجھن پیدا ہوئی اگلے دن کے الفضل میں اس کا حل ملتا رہا اور اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوتا رہا پس الفضل اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

مکرم تنویر احمد ناصر۔ قادیان سے لکھتے ہیں:
رمضان المبارک اور فقہی مسائل پر مشتمل پی ڈی ایف موصول ہوئی۔ ماشاءاللّٰہ جزاکم اللّٰہ۔ یہ بہت مبارک سلسلہ آپ نے شروع کیا ہے۔ خواہ کسی بھی موضوع پر مواد کی ضرورت ہو، الفضل سے مل جاتا ہے۔ اور اب اللہ کے فضل سے پی ڈی ایف کی شکل میں یکجائی صورت میں مضامین مل جاتے ہیں۔ خاکسار اس کے لئے ادارہ الفضل کا بے حد ممنون و مشکور ہے۔ اللہ کرے کہ الفضل کا یہ کارواں بڑھتا جائے۔ آمین

مکرمہ فوزیہ گل۔ انڈیا سے لکھتی ہیں:
ہر مضمون کا اپنا مخصوص انداز ہوتا ہے جو کہ کتابی شکل میں اور نمایاں ہو جا تا ہے۔ بہت ہی عمدہ طریقہ ہے۔مضامین کو یکجا کرنے کا۔الفضل آن لائن کا یہ مخصوص انداز اس اخبار کو سب سے جدا کرتا ہے۔ ہمیں بھی کسی مضمون کو روزانہ نظر سے نہ گزار پانے کا کوئی نقصان نہیں ہو رہا کیونکہ کتابی شکل میں ان سبھی مضامین کو اپنے پاس رکھنا بہت آسان ہے اور بوقت ضرورت فوری طور پر ان سے فائدہ بھی اٹھا لیتے ہیں۔ آپ سب کی بے لوث کا وشوں کے لیے ڈھیر ساری دعائوں کا تحفہ آپ سب کی خدمت میں پیش ہے۔ جب جب یہ مضامین میرے کام آتے ہیں یا کسی کو ضرورت پڑنے پر ان کو مہیا کرواتے ہیں تب تب آپ سب کے لئے دعا نکلتی ہے۔

پچھلا پڑھیں

(کتاب) دعاؤں کا تحفہ مناجات رسولؐ

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ