• 11 مئی, 2025

خدا کے بعد اس نے ہم فقیروںپر یہ شفقت کی

خدا کے بعد اس نے ہم فقیروں پر یہ شفقت کی
خلافت کے سوا کس نے بھری محفل میں الفت کی

وہ لمحے مسکراہٹ کے وہ نظروں کو جھکا لینا
غلامان خلافت نے دل و جاں سے محبت کی

میں واری جاؤں اس پر جس کے روحانی مریض اتنے
وہ جس نے سجدوں کے ذریعہ کروڑوں کی طبابت کی

وہ جس کے اک اشارے پر سبھی قربان ہو جائیں
اسی ہی عہد پر ہم نے یہ بیعت خلافت کی

ادب اتنا ضروری ہے خلافت کے تعلق میں
کہ قاہر سنتے ہی کہہ دو مرے آقا اطاعت کی

(م ا قاہر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 مئی 2021