• 20 اپریل, 2024

دعا ہی کے ذریعہ سے غلبہ اور تسلط

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں
’’ہمارا اعتقاد ہے کہ خدا نے جس طرح ابتدا میں دعا کے ذریعہ سے شیطان کو آدم کے زیر کیا تھا۔ اسی طرح اب آخری زمانہ میں بھی دعا ہی کے ذریعہ سے غلبہ اور تسلط عطا کرے گا نہ تلوار سے۔‘‘

(ملفوظات جلد3 صفحہ190، ایڈیشن 1988ء)

آپؑ نے حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ کے نام مکتوب میں اس دعا کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا:
’’اے رب العالمین! تیرے احسانوں کا میں شکر نہیں کر سکتا۔ تو نہایت ہی رحیم و کریم ہے اور تیرے بے غایت مجھ پر احسان ہیں۔ میرے گناہ بخش تا مَیں ہلاک نہ ہو جاؤں۔ میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا جن سے تو راضی ہو جائے۔ مَیں تیری وَجہِ کریم کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر وارد ہو۔ رحم فرما اور دنیا اور آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا کہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ آمین، ثم آمین‘‘

(ملفوظات جلد اوّل صفحہ235، ایڈیشن 1984ء)

پچھلا پڑھیں

جماعت احمدیہ ڈنڈی، اسکاٹ لینڈ کا عید ملن پروگرام

اگلا پڑھیں

روزنامہ الفضل کو جاری ہوئے 109 سال مکمل