• 7 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

سیرالیون کی کریول زبان کی کہاوت ہے کہ چیپنزی (بندر) کی ناک کو جیسا مرضی خوبصورت بنانے کی کوشش کی جائے وہ بد نما ہی رہے گی۔ (بی بی سی افریقہ)

بظاہر اس کہاوت میں استعمال ہونے والی مثال بری ہے لیکن اس کہاوت کا مطلب ہے کہ اگر کسی بری سمجھی جانے والی بات یا کام کو جیسا مرضی خوبصورت کر کے پیش کیا جائے وہ برا ہی ہوگا۔ بعض لوگ مثلاً مختلف سیاستدان اپنے بعض فیصلوں یا پالیسیوں کی افادیت میں آسمان سے قلابے ملاتے ہیں حالانکہ بادی النظر میں ہی ہر کس و ناکس کو ان کی خرابیاں معلوم ہوتی ہیں۔ اسی طرح جنگی حالات تھوپنا بھی بظاہر جابر ملک کے لئے آسان ہوں لیکن ایسے حالات کا بدصورت چہرہ ہر کسی کو معلوم ہے۔

(ذیشان محمود ۔ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

دین کو دنیا پر مقدم رکھو

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جولائی 2022