Cold Water Therapy کے فوائد
حدیث مبارکہ کی روشنی میں
حدیث میں یہ دعا ہے :
اَللّٰہُمَّ اغْسِلْ عَنِّیْ خَطَایَایَ بِمَآءِ الثَّلْجِ وَ الْبَرَدِ
(سنن نسائی، کتاب المیاہ حدیث نمبر 9)
ترجمہ: اے اللہ !میری خطاؤں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال۔
محترم شبیر ثاقب صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے جب اس حدیث کے بارہ میں ذکر کیا تو خاکسار کو لندن میں اپنی طالبعلمی کا زمانہ یاد آگیا۔ 1980ء میں ایک تحقیق کے سلسلہ میں جب خاکسار نے ایک معروف محقق ڈاکٹر کو ’’Cardiovascular Responses to Ice-Cold Showers‘‘ کے بارہ میں استفسار کیا تو کئی نئی معلومات کا انکشاف ہوا اور خاکسار کو ایک منفرد موقع پر اپنے تجربات و مشاہدات کا British Cardiac Society, Wembley Hall, London میں ماہرین کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملا۔ چونکہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ 1980ء کے دوران لندن میں موجود تھے ان کی دعائیں بھی شامل حال رہیں اور یہ مقالہ تمام حاضرین میں بہت مقبول رہا اور روزنامہ الفضل میں بھی دعائیہ کلمات کے ساتھ اس مقالے کا ذکر ہوا۔
اللہ تعالیٰ جزادے محترم شبیر ثاقب صاحب کو جنہوں نے میری توجہ اس حدیث کی حکمت پر غور کرنے پر مبذول کرائی اور پھر اللہ تعالیٰ نے یہ موقع اور سمجھ عطا فرمائی کہ اس زریں اصول کے بارہ میں ذاتی مشاہدات اور طبی سائنسی جریدوں سے مواد اخذ کر کے چند باتیں قلمبند کروں۔
حدیث مبارکہ کے معنیٰ
غور کرنے کے بعد اس حدیث میں ’’خطاؤں‘‘ کا لفظ ہماری جسمانی اور روحانی بیماریوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
’’Physical and Mental Disorders‘‘ اور حدیث کا دوسرا حصہ کہ ’’برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال‘‘ سے مراد
’’Ice-cold Therapy‘‘ ہے۔
اس حدیث کے ضمن میں تین سوال اٹھتے ہیں:
اول: سائنسی تحقیق اس بارہ میں کیا کہتی ہے؟
دوم: اس طریقہ علاج کے کیا کیا فوائد ہیں؟
سوم: اس طریقہ علاج پر عمل کرنے کے بہترین طریق کیا ہیں؟
Hydrotherapy Ice-cold Water Therapy طریقہ علاج دو ہزار سال سے زائد عرصہ سے رائج ہے۔Hippocrates اس بارہ میں کہتے ہیں: ’’allays lassitude physical or mental weakness‘‘
یعنی ’’جسمانی اور ذہنی تھکان و کمزوری میں کمی واقع کرتی ہے‘‘۔
اس طریقہ علاج میں پانی کو یا برف کے ٹکڑے(اولے) کو یا پھر برف کو پگھلا کر درجہ انجماد کے قریب پہنچانا ہے۔ اس کو Cold Hydrotherapy بھی کہتے ہیں۔ یہ طریقہ کار طبی اصطلاح میں چند دوسرے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔ جس میں؛
Cold showers therapy, Ice baths, Ice immersion, Ice cold swims شامل ہیں۔
Cold Hydrotherapy کا استعمال جب کیا جاتا ہے تو جلد کی شریانیں ٹھنڈ کی وجہ سے سکڑ (Vasoconstrict) جاتی ہیں اور خون انسانی بدن کے اندرونی اعضاء میں سرائت کرجاتا ہے جس کے نتیجہ میں گرمی conserve ہوتی ہے۔ اور اس طرح دماغ، دل اور دیگر اعضاء کو تازہ خون پہنچتا ہے۔ اور آکسیجن و غذائیت فراہم ہوتی ہے۔ زہریلا مادہ صاف ہوتا ہے۔ اور جسم مضبوط ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ Cold baths جسم میں ’’stress hormones» (یعنی cortisol) کم کرتی ہے اور feel – good transmitters (Serotonin & Endorphins or epinephrine) کو بڑھاتی ہے۔ Glutathione جو ایک نہائت مفید super anti-oxidant ہے اُس میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ دماغ میں Opioids اور Cannabinoids کا اضافہ ہوتا ہے جو mood control اور feeling of well-being پیدا کرتی ہیں۔ اور خود اعتمادی بڑھاتی ہے۔ اس کی مقدار خون میں بڑھتی ہے۔ اور شریانوں کی صحت برقرار رکھتی ہے۔اسی طرح انسانی جسم اور دماغ میں سکون اور خوشی کا احساس بڑھتا ہے۔
Cold Hydrotherapy کے فوائد
عرصہ قدیم سے اس طریقہ علاج کے فوائد کے بارہ میں ذکر چلا آرہا ہے۔ رومی حکومت زمانہ اقتدار میں اس کا استعمال کافی زیادہ تھا اور حال میں دوبارہ cold showers کا ذکر اور استعمال بڑھ رہا ہے۔ Win Hof جو ایک Dutch athelete ہے اس نے اس کو بہت فروغ دیا ہے۔ مختلف studies نے Ice-cold therapy کے مختلف فوائد بتائے ہیں۔ جو کہ درج ذیل ہیں؛
جسمانی فوائد
1)۔ Cold hydrotherapy سے دوران خون میں بہتری آتی ہے اس کے مستقل طریق استعمال سے جلد اور بالوں کی صحت برقرار رہتی ہے۔
2)۔ ورزش کے بعد (خاص طور پر athletes میں) پٹھوں میں کھچاؤ اور درد میں جلد آرام آجاتا ہے۔ ایک تحقیق (2016) نے یہ ثابت کیا ہے کہ cyclists کے سخت ٹریننگ sessions کے بعد 10منٹ کے لئے Ice-cold Immersion سے کھچاؤ اور درد میں بہت جلد افاقہ ہوا ہے۔ (2016) کی ایک تحقیق نے athletes میں تھکاوٹ اور سوزش میں نمایاں کمی کا ذکر کیا ہے۔
3) Physiotherapist کے مشاہدہ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زخم اور چوٹ لگنے کے بعد اور سوجن کے وقت Cold Ice packs کے استعمال سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اسی طرح arthritis کے مریضوں کو بھی اس طریقہء علاج سے فائدہ ہوتا ہے اور طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ کا Pain Clinic بھی اس کا گواہ ہے۔
4) ریسرچ اور روزمرہ کے مشاہدہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ Ice immersion یا Ice-cold sponging سے جسم کا درجہ حرارت جلد کم ہوتا ہے اور تیز بخار کا مضر اثر جاتا رہتا ہے۔
5) یہ بھی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ Ice-cold hydrotherapy سے جسم کا دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
’’Helps Boost Immunity‘‘ اور انفیکشن کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ Pro-inflammatory cytokines کی کمی ہے۔ یہ مضر cytokines مختلف auto-immune disorders (مثلاً Rheumatoid arthritis, Parkinsonism) میں بڑھ جاتے ہیں۔
6) Cold Exposure خواہ و ہ برف کے پانی یا Ice packs کی صورت میں ہو جسم کے metabolic rate کو بڑھاتی ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ کوریا میں وہ غوطہ خور خواتین جو مچھلیوں کے شکار کے لئے chilled water میں پتلے کپڑوں کے ساتھ غوطہ لگاتی ہیں ان کے وزن میں حیرت انگیز کمی واقع ہوئی ہے۔
7) یہ بھی عجب انکشاف (2017ء) ہوا ہے کہ Ice immersion سے testosterone levels بڑھتے ہیں اور infertility کا بھی ایک علاج ہے۔ اس طریقہ کار سے sperm count اور sperm motility میں 200فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
8) سائنسی تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ Ice cold therapy سے Uric acid میں بھی کمی واقع ہوتی ہے اور نقرص کے مریضوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔
ذہنی و نفسیاتی فوائد
1) ریسرچ نے یہ ثابت کیا ہے کہ ذہنی تناؤ، مایوسی اور گھبراہٹ (Anxiety and Depression) کا ثابت شدہ علاج Ice cold baths ہیں۔ (Centre of Disease Control (CDC کے مطابق 5 فیصد امریکی depression کا شکار ہیں، اور corona pandemic کے سال میں یہ شرح بڑھ گئی ہے۔ کئی مریضوں کی ادویات میں اس علاج سے کمی واقع ہوئی ہے یا پھر مکمل طور پر ادویات ختم ہو گئی ہیں۔
2) Ice cold hydrotherapy سے جسم میں مختلف hormones (مثلاً noradrenaline، endorphins، اور دیگر neuro transmitters) فوری طور پر بڑھتے ہیں اور دماغ پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں دماغی قوت بڑھتی ہے، یاد داشت تیز ہوتی ہے، اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔
3) ایک تحقیق (2015ء) میں جب hot & ice cold showers کے دو گروپ کا موازنہ کیا گیا تو یہ ثابت ہو اکہ cold showers کے گروپ میں موجود افراد میں زیادہ قوت اور ہمت دیکھنے میں آئی۔
4) Ice cold showers کے بعد نیند بھی بہتر ہوتی ہے اور گہری نیند آتی ہے۔
5) مختلف Psychotic Disorders مثلاً Schizophrenia میں Cold hydrotherapy کے مفید نتائج دیکھنے میں آئے، اور اس کا اثر اسی طرح ہے جس طرح مختلف Psychosis میں Shock therapy (یعنی Electroconvulsive Therapy) طریقہ علاج ہے۔
6) Tibetan Monks میں ایک study نے Art of Tummo کے ذریعے Ice cold therapy اور توجہ (Meditation) سے روحانی مدارج میں ترقی دیکھی ہے، اور جسمانی صحت اور عمر میں بھی بہت فائدہ ہوا ہے۔
خاکسار کے ذاتی خیال میں حضرت عیسیٰ ؑ کی بیشتر زندگی نہایت سرد علاقوں (مثلاً شام، افغانستان، پاکستان (مری و شمالی علاقہ جات)، کشمیر) میں گذری اور یہ ایک وجہ ان کی جسمانی و ذہنی صحت اور لمبی عمر کی دلیل ہے۔
اسی لئے Eskimos جو سارا سال سخت سردی میں زندگی بسر کرتے ہیں اُن میں یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ ان کی ذہنی و جسمانی حالت عمدہ رہتی ہے اور باوجود مشکلات کے ان کے طرز زندگی میں کوئی رخنہ دیکھنے میں نہیں آیا۔
7) درد شقیقہ Migraine جو ایک عام مرض ہے۔ اس میں Ice hyrdotherapy کا فائدہ دیکھا گیا ہے۔ اور متعدد مریضوں میں migraine کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے یا پھر مکمل فائدہ ہواہے۔
چند متفرق امور
1) Cardiac Surgery میں خون کا درجہ حرارت نہایت کم کیا جاتا ہے تا کہ metabolism کم کیا جائے اور جراحی کے لئے مناسب وقت مل سکے۔ اس عمل کو Cold Cardioplegia کہتے ہیں۔
2) آجکل روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کو Cold storage میں preserve کیا جاتا ہے۔ Refrigerator اور Deep Freezer اس کی عام مثال ہیں۔
3) Cryo Surgery بھی ایک مقبول طریقہ علاج ہے۔ جس میں جراحی کا عمل منفی درجہ حرارت کے ذریعہ کیا جاتا ہے اس کے ذریعے Cancers، Warts درد اور دیگر امراض کا علاج کیا جاتا ہے۔
4) Liquid Nitrogen میں منفی درجہ حرارت کے ذریعے کافی فائدے لئے جاتے ہیں مثلاً سرطان اور جلد کا علاج، لیبارٹری میں استعمال، کھانے کی اشیاء اور انسانی جسم کے اعضاء کو Preserve کرنا اور Dead bodies کی منتقلی کے لئے نہائت موزوں ہے۔
Ice Cold Hydrotherapy کا طریقہ کار
1) بہتر طریق یہی ہے کہ پہلے گرم پانی سے نہا نا شروع کریں اور پھر آہستہ آہستہ Ice cold bath لیں۔
2) ورزش کرنے کے بعد آپ Ice cold bath لے سکتے ہیں۔
3) اپنے آپ کو Ice bath دینا شروع کریں اور آہستہ آہستہ اس کا درجہ حرارت 50 F – 59 – F) 10 C – 15 C) تک لے جائیں۔ یہ Ice bath آپ 10 – 15منٹ تک لیں۔
4) Ice bath کے فوراً بعد اپنے آپ کو گرم کپڑوں میں لپیٹ لیں کیونکہ ایسا نہ کرنے سے کچھ وقت تک آپ کے جسم کا درجہ حرارت گرتا جائے گا اور آپ Hypothermia کا شکار ہو سکتے ہیں۔
5) Ice bath کے بعد کوئی گرم مشروب پی لیں، جس میں میٹھا ہو کیونکہ sugar آپ کے جسم کو توانائی بخشے گی اور درجہ حرارت معمول پر آ جائے گا۔
6) بہتر طریق یہی ہے کہ Ice bath کے بعد گرم جگہ آرام کریں یا پھر چہل قدمی کر لیں، تاکہ جسم کا درجہ حرارت معمول پر آجائے۔
غرض منفی درجہ حرارت خواہ وہ برف کے پانی اور اولوں یا جدید طریقہ کار سے حاصل کی جائی ہماری ’’خطاؤں‘‘ یعنی جسمانی و روحانی بیماریوں کے لئے ایک اکثیر ہے۔اسی لئے اس حدیث میں یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ اے اللہ میری خطاؤں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال۔ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے:
وَ اِذَا مَرِضۡتُ فَہُوَ یَشۡفِیۡنِ
(سورۃ الشعراء: 81)
یعنی ’’جب میں بیمار ہوتا ہوں تو تُو شفا دیتا ہے۔‘‘
یعنی میری ’’خطاؤں‘‘ یعنی بے اعتدالیوں کے نتیجہ میں جو روحانی و جسمانی بیماریاں مجھے لاحق ہوتی ہیں۔ تو اپنے محبوب ترین طبیب حضرت محمد مصطفی ﷺ کی راہنمائی میں (برف کے پانی یا اولوں سے) دھو ڈال۔‘‘
(ایڈمنسٹریٹر طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ)