• 8 ستمبر, 2024

عمر بھر رہے یہ خلافت کا سایہ

کیا خلعتِ خلافت سجتی ہے تیرے سر پر
لاکھوں ایاز آقا مرتے ہیں تیرے در پر

جلسہ میں جب تُو آئے اور عجب شان سے چلے
سب جھوم جھوم اٹھیں رہبر ہے اپنے سر پر

قدرت نے ثانیہ کی قدرت ہمیں دکھائی
صدقہ ہے مصطفٰی کا سایہ فلک کا سر پر

ہر خوف سے وراء تُو، ہر نور تجھ کو حاصل
لے کر فرشتے رحمت اترے تمہارے سر پر

یہ پانچواں ہے در جو کھولا خدا نے ہم پر
صدیوں رہے گا جاری یہ فیض اپنے سر پر

حافظ پھیلا کے جھولی ہے مانگتا دعائیں
تا عمر بھر رہے یہ خلافت کا سایہ سر پر

(ابنِ کریم)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ