• 25 اپریل, 2024

ہیومینیٹی فرسٹ جرمنی کی ڈونیشن سے بلغاریہ میں ایک پراجیکٹ

اللہ تعالیٰ کے فضل اور پیارے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز کے دعاؤں سے جماعت احمدیہ بلغاریہ کو ہیومینیٹی فرسٹ جرمنی کی ڈونیشن سے بلغاریہ کے ایک شہر پلودیو میں ’’بُلو رُوم‘‘ (Blue Room) بنانے کی توفیق ملی ۔

بلغاریہ کے ایک بڑے شہر پلودیو (Plovdiv) میں جماعت احمدیہ بلغاریہ نے ہیومینیٹی فرسٹ جرمنی کے فنڈز سے میونسیپل کمپلیکس (Municipal complex)میں ایک ’’بُلو رُوم‘‘ تیار کر کے دیا جس کا مقصد تشدد یا دیگر سوشل مسائل کے شکار بچوں کی کونسلنگ یا انٹیروگیشن ہے۔ دو کمروں میں سے ایک میں بچے سے سائیکو تھیراپسٹ (Psychotherapist) انٹیروگیشن کرتا ہے اور دوسرے کمرے میں شیشے (وَن وےمِرر) کی دوسری طرف عدالت کے نمائندے، پولیس اور دیگر آفیشلز سے بیٹھے ہوتے ہیں ۔ نیز اس ’’بُلو رُوم‘‘ میں آڈوپشن (Adoption) والے بچوں کی ملاقات بھی اُن کے آڈوپٹرز (Adopters) سے کروائی جاتی ہے۔

اس پروجیکٹ میں 5 خدام بشمول میڈیکل سٹوڈنٹس اور لجنہ نے حصہ لیا اور رضا کرانہ طور پر 180 گھنٹوں کی محنت سے اس کو ریپیر اور فرنش کیا ۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 4000 یوروز خرچ آیا جو کہ ہیومینیٹی فرسٹ جرمنی نے مہیہ کیا ۔ نیز خدام اور لجنہ کے رضاکرانہ طور پر کام کرنے کی وجہ سے تقریباً 1500 یوروز کی بچت ہوئی ۔

15 اکتوبر 2021ء کو شہر کے مئیر مِسٹر ’زدراوکو دیمیتروو‘ (Zdravko Dimitrov) نے اس کا افتتاح کیا ۔ اوراِن کے ساتھ شہر کے دیگر آفیشلز بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔ ہیومینیٹی فرسٹ کی طرف سے بالکان ممالک کے ڈائیریکٹر پروجیکٹس مکرم و محترم زبیر خلیل خان صاحب نے شرکت کی۔ اس موقع پر سب آفیشلز نے اس پروجیکٹ کی بہت تعریف کی اور خوشی کے اظہار کے ساتھ ساتھ جماعت احمدیہ بلغاریہ اور ہیومینیٹی فرسٹ جرمنی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے والے سب لوگوں پر اپنا خاص فضل وکرم فرمائے ۔ آمین

(رپورٹ :سدید احمد)

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین جولائی 2021ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ