اَللّٰهُمَّ مَغْفِرَتُكَ أَوْسَعُ مِنْ ذُنُوبِيْ وَرَحْمَتُكَ أَرْجٰى عِنْدِيْ مِنْ عَمَلِیْ
(مستدرک حاکم)
ترجمہ: اے اللہ! تیری مغفرت میرے گناہوں سے کہیں زیادہ وسیع تر ہے اور مجھے اپنے عمل کی نسبت تیری رحمت پر زیادہ امید ہے۔
یہ پیارے رسول سید و مولیٰ نبیﷺ کی مغفرت و بخشش کی بہت پیاری دعا ہے۔
حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسولِ کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میرے گناہ بےحد و بے حساب ہیں ۔آپﷺ نے تین مرتبہ اسے یہ دعا پڑھنے کا کہا اور فرمایا! اب اٹھو، اللہ نے تمہارے گناہ معاف فرما دیے ہیں۔
(مرسلہ: مریم رحمٰن)