• 25 اپریل, 2024

خطیب جہاں اور یورپی یونین

عبقری لوگ تھے اور چنیدہ سبھی
با ادب صف بہ صف یورپی یونین

گر رہے تھے خطابت کے دُرِّعدن
چن رہی تھی صدف یورپی یونین

اک طرف تھا خطیبِ جہاں بولتا
سنتی تھی اک طرف یورپی یونین

خوبیاں ان کی ، کوتاہیاں بھی بیاں
گفتگو کا ہدف یورپی یونین

سن کے حیران تھی ساتھ تقریر کے
جو دلائل تھے لف یورپی یونین

جس کے آہنگ سے قدسیؔ سبھی چُور تھے
سن رہی تھی وہ دف یورپی یونین

(عبدالکریم قدسی ؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 فروری 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ