• 17 مئی, 2024

چلہ کشی کے نتیجہ میں بشارتیں

پس اللہ تعالی کی طرف سے اس چلہ کشی کے نتیجہ میں آپ کو جو بشارتیں دی گئی تھیں یہ ان کا کچھ ذکر ہے اور اس میں ایک بیٹے کی بشارت بھی دی گئی جس کی مختلف خصوصیات ہیں۔ جس کا تفصیلی جائزہ لیں تو یہ 52 خصوصیات بنتی ہیں۔ بلکہ ایک جگہ حضرت مصلح موعودؓ نے 58 بھی بیان فرمائی ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مسیح آئے گا تو اس کی اولاد ہوگی۔ جیسا کہ میں نے ابھی پڑھ کے سنایا۔ اب اولاد تو اکثر لوگوں کی ہوتی ہے۔ اس میں کیا خاص بات ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اگر پیشگوئی فرمائی تھی تو یقینا کسی اہم بات کی اور وہ یہی بات تھی کہ اس کی اولاد ہوگی اور وہ ایسی خصوصیات کی حامل ہو گی جو دین کے پھیلانے کا باعث بنے گی، جو توحید کے پھیلانے کا باعث بنے گی،جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو دنیا پر ظاہر کرنے کا باعث بنے گی۔ اب اس پیشگوئی کے مطابق کہ جس سال میں حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانیؓ پیدا ہوئے ہیں یعنی 1889ء میں، اسی سال میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیعت بھی لی۔ اسی سال اللہ تعالیٰ نے آپؑ کو یہ حکم دیا کہ بیعت بھی لے لو اور یوں اس سال میں باقاعدہ طور پر اس جماعت کی بنیاد ڈالی گئی جس نے اسلام کی تبلیغ کا کام بھی کرنا تھا۔

(خطبات مسرور جلد نہم صفحہ 82)

پچھلا پڑھیں

’’روزنامہ الفضل کے پہلے صفحہ سے اقتباس بچوں کو پڑھنے کے لئے دیا کریں‘‘

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 فروری 2022