آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ بنی اسرائیل میں زوال اس طرح آیا کہ جب کوئی پہلے کسی کو برائی کرتے دیکھتا تو اسے خدا کا خوف دلاتا اور اس برائی سے روکتا اور اسے بتاتا کہ ایسا کرنا اس کےلئے جائز نہیں، لیکن جب بعد میں وہ اس کا ہم جلیس اور ہم مشرب بن جاتا تو اسے برائیوں سے روکنے سے رک جاتا، تو اس طرح آخر سب ایک جیسی برائیوں میں مبتلا ہوگئے۔
(سنن ابی داؤد کتاب الملاحم ،الأمر والنھی)