• 28 جولائی, 2025

آج کی دعا

رَبِّ أِنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ فَسَحِّقْھُمْ تَسْحِیْقاً

(تذکرہ صفحہ: 389)

ترجمہ: اے میرے رب! مجھ پر ظلم کیا گیا ہے۔ میری مدد فرما اور انہیں اچھی طرح پیس ڈال۔

رَبِّ فَرِّقْ بَیْنَ صَادِقٍ وَ کَاذِبٍ۔ اَنْتَ تَرٰی کُلّ مُصْلِحٍ وَ صَادِقٍ

(تذکرہ صفحہ: 556)

ترجمہ: اے میرے خدا! سچے اور جھوٹے میں فرق کرکے دکھلا۔ تو ہر ایک مصلح اور صادق کو جانتا ہے۔

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کی خدا تعالیٰ کے حضور مدد و نصرت اور حق وباطل میں فرق کرنے کی الہامی دعائیں ہیں۔

ہمارےپیارے امام حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز موجودہ حالات کے پیشِ نظر احبابِ جماعت کو مسلسل نوافل، دعاؤں اور صدقات کی طرف توجہ دلا رہے ہیں ۔آپ نے 15 جنوری 2021 کو بمقام مسجد مبارک اسلام آباد ٹلفورڈ UK فرمایا:
’’دوسری بات جیسا کہ میں آج کل توجہ دلا رہا ہوں۔ پاکستان اور الجزائر کے اسیران کے لیے خاص طور پر دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کی رہائی کے سامان پیدا فرمائے۔ پاکستان کے عمومی حالات کے لیے بھی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ احمدیوں کو وہاں سکون کی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ مخالفین احمدیت کو عقل اور سمجھ دے۔ اگر نہیں ہے تو پھر جو بھی اللہ تعالیٰ نے ان سے سلوک کرنا ہے وہ کرے اور جلد ہم ان سے نجات پانے والے بنیں۔ اور ہم کو، خاص طور پر پاکستان کے احمدیوں کو خود بھی آج کل نوافل اور دعاؤں اور صدقات پر زور دینا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین

(خطبہ جمعہ فرمودہ 15؍ جنوری 2021ء)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مارچ 2021