• 26 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 19۔اپریل 2020ء

متاثرہ افراد : 23 لاکھ 42ہزار                           اموات: 1 لاکھ 61ہزار

اموات کی شرح میں  زیادتی والے ممالک میں امریکہ ،اٹلی ، سپین اور فرانس شامل ہے۔

  • دنیا بھر سے اس وائرس سے ریکور (Recover)ہونے والوں کی تعداد  6 لاکھ ہے۔ جن میں جرمنی  میں سب سے زیادہ چھیاسی ہزار لوگ  شامل ہیں۔ چین ،  سپین اور امریکہ  میں بھی یہ تعداد خاطر خواہ بہتر ہے۔

https://coronavirus.jhu.edu/map.html

سب سے متاثرہ براعظم

  • سب سے زیادہ متاثر ہونے والا براعظم یورپ ہے جہاں متأثرین کی تعداد 10 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ جبکہ براعظم افریقہ اس وبا سے سب سے کم متاثر ہوا ہے جہاں متأثرین کی تعداد 13 ہزار 800ہے۔اسی طرح برطانیہ میں کنفرم کیسز کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔جبکہ جرمنی میں  یہ تعداد 1 لاکھ 37 ہزار ہے۔

https://covid19.who.int/

تارکین وطن اور مہاجرین کیلئے عالمی اداہ کی ہدایات

  • عالمی ادارہ صحت کی جانب سے  یہ واضح کیا گیا ہے کہ اس وبا سے تارکین اور مہاجرین وغیرہ بھی اتنے ہی متاثر ہورہے ہیں جتنے عام شہری۔ اس سلسلہ میں  اس ادراے نے مہاجرین اور تارکین کیلئے ایک تفصیلی ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جو اس لنک سے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://www.who.int/publications-detail/preparedness-prevention-and-control-of-coronavirus-disease-(covid-19)-for-refugees-and-migrants-in-non-camp-settings

  • سب سے زیادہ 50 سے 60 سال عمر کے افرا د متاثر ہوئے ہیں۔ مزید تفصیل  اس لنک سے دیکھی  جاسکتی ہے۔

https://www.who.int/docs/default-source/coronaviruse/situation-reports/20200418-sitrep-89-covid-19.pdf?sfvrsn=3643dd38_2

عالمی منظر پر اثرات

مذہبی منظر:

  • امریکی صدر ٹرمپ نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ Social Distancing کیلئے  چرچوں کی نسبت مساجد سے امتیازی سلوک رکھا جاسکتا ہے۔

https://edition.cnn.com/world/live-news/coronavirus-pandemic-04-18-20-intl/index.html

  • اٹلی  کے لئے امید کی کرن ؛  شہر  براگامو میں موجود  چرچ   جو میتوں کی وجہ سے اب تک بھرا چلا آرہا تھا بالآخر خالی ہوگیا۔ channelnewsasia))

مختلف ممالک کے فلائٹ آپریشنز

برطانیہ اپنے  شہریوں کی  واپسی کیلئے  آئیندہ چند تک اسپیشل فلائٹ آپریشن شروع کرے گا۔ان میں بنگلہ دیش اور پاکستان بھی شامل۔ پاکستان کیلئے ٹکٹ کی قیمت 529 پاؤنڈ مقرر۔(برطانوی ہائی کمشنر) یہی فلائٹ برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کو بھی واپس پاکستان لائے گی۔

(ARY Digital)

  • کورونا کے پیش نظر پی آئی اے کا  مختلف ممالک میں موجود پاکستانیوں کو لانے کیلئے آسٹریلیا ، جرمنی  اور  شمالی کوریا کیلئے اسپیشل فلائٹ آپریشن کا اعلان۔(24 News HD)

امریکہ کینیڈا بارڈر

  • کینیڈا -امریکہ سرحد مزید 30 دن کیلئے بند رہے گی۔ اس بابت کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس فیصلہ سے دونوں ممالک کے باشندگان محفوظ رہیں گے۔ جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمارے کینیڈا کے ساتھ تعلقات بہت کوشگوار ہیں اور  جب بھی بارڈرز کھلیں گے ، یہ بارڈر اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔ the hill))

پولینڈ کا بارڈر  مزید 2 ہفتہ کیلئے بند

  • پولینڈ کا بھی اپنے بارڈر 3 مئی تک بند رکھنے کا اعلان۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ نرمی کی طرف جائیں گے البتہ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ احتیاطی تدابیر چھوڑ دی جائیں۔پارکوں اور سبزہ والی جگہیں بھی کھولنے کا اعلان متوقع(Reuters)

سپین میں لاک ڈاؤن میں توسیع

  • بی بی سی کے مطابق سپین میں لاک ڈاؤن 9 مئی تک بڑھانے پر غور البتہ وزیر اعظم نے اس بات پر چھوٹ دی ہے کہ بچوں کو گھر سے باہر پر افزاء مقامات پر لے جانے کی اب ممانعت نہ ہوگی۔اس کا اطلاق  27 اپریل سے ہوگا۔

بیلا روس کے اقدامات

  • بیلاروس کے صدر نے عوام کو وائرس سے بچنے کی خاطر بھاپ والے حمام میں نہانے اور کھیتوں میں حل  چلانے  کا  مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اس کا حل نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وبا سے زیادہ Panicسے زیادہ نقصان کا خدشہ ہے۔ forbes))

امریکی معیشت پر اثر

  • نیویارک کے فیڈرل بینک کے  صدر کا کہنا ہے کہ  کورونا  کی وجہ سے امریکی اکانومی کو شاید اب کئی سال لگ جائیں واپس آنے کیلئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ عوام کو اب پبلک  فنکشنز  اور پارٹیز وغیرہ میں شامل ہونے کیلئے کافی انتظار کرنا پڑے۔(نیویارک ٹائمز)

جاپان  میں طبی سہولیات کے کم ہونے  کا  اندیشہ

  • بی بی سی کے مطابق جاپانی ڈاکٹرز نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ کورونا کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کے نتیجہ میں ملک میں موجود طبی سسٹم  مفلوج ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ جاپان جو اب تک کافی حد تک اس وبا سے محفوظ سمجھا جارہا تھا، وہاں کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔طبی ادارہ کے ایک سربراہ کا کہنا تھا کہ اس مشکل میں ہر ایک کو  مدد کیلئے آگے بڑھنا ہوگا وگرنہ  ہسپتالوں سے کچھ نہ ہوپائے گا۔

پاکستان کیلئے امدادی پیکچ

  • برطانوی  ہائی کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے پیش نظر برطانیہ پاکستان کو   2 اشاریہ 67 ملین  پاؤنڈ امداد دیے گا ۔(ٹریبیون)

ملکہ برطانیہ کی سالگرہ

  • ملکہ برطانیہ کی 94 ویں سالگرہ پر توپوں/ بندوقوں  کی سلامی نہ دینے کا اعلان(Telegraph)

افغانستان کے صدارتی دربار میں کورونا

  • دی گارڈئین کے مطابق افغانستان  کے صدارتی دربار میں کورونا زدہ دستاویز کے ذریعہ 20 سے زائد افراد کا وبائی مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف۔جس کے بعد  مزید احتیاطی تدابیر  شروع کردی گئی ہیں۔

برازیلی وزیر صحت برطرف

  • دی گارڈئین کے مطابق  برازیلی صدر نے اپنے  وزیر صحت کو لاک ڈاؤن کی حمایت کرنے اور احتیاطی تدابیر کی طرف زور دینے پر برطرف کردیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کا ساحل کھولنے پر کڑی تنقید

  • واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں  ساحل سمندر دوبارہ کھولنے پر حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا۔واضح رہے کہ   گورنر نے  ساحل سمندر صبح 6 تا 11 اور شام 5 تا 8 بجے تک کھولنے کا عندیہ دیا تھا۔اور 50 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کی تھی۔ البتہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1413 نئے کیسز سامنے  پر گورنر کو کافی شدید ردعمل کا سامنا ہے کہ سکول بند اور ساحل سمندر کھل گئے۔

ایک احمدی ڈاکٹر کی وفات:

  • ڈاکٹر پیرنقی الدین آف اسلام آباد (پاکستان) بھی کورونا سے فوت ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز سہ پہر 5 بجے کے قریب ان کی پمز ہسپتال میں  وفات ہوئی۔ ڈاکٹر صاحب کا اسلام آباد G-7 مارکیٹ میں اپنا کلینک تھا۔اللہ تعالی مرحوم سے رحمت اور مغفرت کا سلوک کرے۔آمین

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

دُنیا بھر میں کورونا میں مبتلا احمدیوں کے لئے دُعا کی تحریک

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ