• 19 اپریل, 2024

تہجد کی نماز

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’ہماری جماعت کو چاہیئے کہ وہ تہجد کی نماز کو لازم کرلیں ۔جو زیادہ نہیں وہ دو ہی رکعت پڑھ لے کیونکہ اس کو دعا کرنے کا موقع بہر حال مل جائے گا ۔ اس وقت کی دعاؤں میں ایک خاص تاثیر ہوتی ہے کیونکہ وہ سچے درد اور جوش سے نکلتی ہیں۔ جبتک ایک خاص سوز اور درد دل میں نہ ہو۔ اس وقت تک ایک شخص خوابِ راحت سے بیدار کب ہوسکتا ہے؟ پس اس وقت کا اُٹھنا ہی ایک دردِ دل پیدا کردیتا ہے جس سے دعا میں رقت اور اضطراب کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔‘‘

(ملفوظات جلد2 صفحہ182 ایڈیشن1988)

حضرت مرزا دین محمد صاحب لنگر وال صاحب بیان کرتے ہیں: ’’میں اپنے بچپن سے حضرت مسیح موعود ؑ کو دیکھتا آیا ہوں اور سب سے پہلے میں نے آپ ؑ کو غلام مرتضی صاحب کی زندگی میں دیکھا تھا۔ جبکہ میں بالکل بچہ تھا آپ ؑ کی عادت تھی کہ رات کو عشاء کے بعد جلد سو جاتے تھے اور پھر ایک بجے کے قریب تہجد کے لئے اٹھ کھڑے ہوتے تھے اور تہجد پڑھ کر قرآن کریم کی تلاوت کرتے رہتے۔ پھر جب صبح کی اذان ہوتی تو سنتیں گھر میں پڑھ کے نماز کے لئے مسجد جاتے اور باجماعت نماز پڑھتے۔‘‘

(سیرت المہدی جلد نمبر3 صفحہ20)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اپریل 2021