• 23 اپریل, 2024

سپورٹس ڈے مجلس انصاراللہ سوئٹزرلینڈ

سپورٹس ڈے، مجلس انصاراللہ سوئٹزرلینڈ پر
Bowling کے مقابلہ جات

مؤرخہ 13/مارچ 2022ء بروز اتوارمجلس انصاراللہ سوئٹزرلینڈ کےزیرِاہتمام سپورٹس ڈے منایا گیا۔ اس دفعہ سپورٹ کے لئے BESECO Bowling Hall, Elsau, Winterthur میں Bowling کے مقابلہ جات ہوئے۔ جس میں ملک کی سات مجالس آرگاؤ، بیرن، بازل، نیوشاتل، ونٹرتھور، زیورخ ناصر اور مشتاق کے 24انصار بھائیوں نےشرکت کی۔ باوجوداس کے کہ نصف کے قریب انصار بھائیوں کی زندگی میں پہلی دفعہ Bowling سے جان پہچان ہوئی تھی پھر بھی انہوں نے بال کو آہنی اورآڑے ہاتھوں لیتےہوئے کئی پرانے کھلاڑیوں کو مات دے دی۔ مقابلے کی دوڑ میں تمام کھلاڑی مزید کھیلنا چاہتے تھے لیکن وقت کی کمی آڑے آئی اوربات پھرپہ جا پڑی۔

بہرحال تمام کھلاڑی Bowling سے خوب محفوظ ہوئے۔

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل سوئٹزرلینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ