• 19 اپریل, 2024

آج کی دعا

اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰہِ وَ الۡفَتۡحُ ۔ وَ رَاَیۡتَ النَّاسَ یَدۡخُلُوۡنَ فِیۡ دِیۡنِ اللّٰہِ اَفۡوَاجًا

(تذکرہ:422)

ترجمہ: جب اللہ تعالیٰ کی مدد اور فتح آئے گی۔ اور لوگوں کو تم اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہوتے دیکھو گے۔

حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کو قرآنِ مجید کی فتح اور نصرت کی یہ مبارک آیات 8فروری 1904 کو الہام ہوئی تھیں۔

آپ فرماتے ہیں:
کھانسی کی شدت بہت ہوتی تھی۔ اور بعض وقت حالت جان کندنی کی سی ہوجاتی تھی اور کوئی امید زندگی کی باقی نہ رہتی تھی کہ مجھے الہام ہوا:

اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰہِ وَ الۡفَتۡحُ۔ وَ رَاَیۡتَ النَّاسَ یَدۡخُلُوۡنَ فِیۡ دِیۡنِ اللّٰہِ اَفۡوَاجًا

اس کی تفہیم یہ ہوئی کہ موت کا جو خیال کرتے ہو وہ غلط ہے ۔۔ یہ اُس وقت ہوگی جب خدا کی فتح اور نصرت ہوگی ۔اور لوگ فوج در فوج اس سلسلہ میں داخل ہونگے۔

(البدر جلد3 نمبر8 مورخہ 24فروری 1904ء)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جون 2021