• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ

(صحیح بخاری۔ كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ التَّلْبِيَةِ حدیث: 1549)

ترجمہ :
’’حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں۔ حاضر ہوں، تمام حمد تیرے ہی لیے ہے اور تمام نعمتیں تیری ہی طرف سے ہیں، ملک تیرا ہی ہے تیرا کوئی شریک نہیں۔‘‘

یہ سید ومولیٰ ،مقدس الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی حج کے موقع پر احرام باندھنے کی دعا ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا:» لوگو! تم پر حج فرض کیا گیا ہے لہٰذا حج کرو ۔ایک آدمی نے کہا: کیا ہر سال؟ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! آپ خاموش رہے حتیٰ کہ اس نے یہ کلمہ تین بار دہرایا ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:» اگر میں کہہ دیتا :ہاں تو واجب ہو جاتا اور تم (اس کی) استطاعت نہ رکھتے ۔پھر آپ نے فرمایا:» تم مجھے اسی (بات) پر رہنے دیا کرو جس پر میں تمھیں چھوڑدوں تم سے پہلے لوگ کثرت سوال اور اپنے انبیاءؑ سے زیادہ اختلاف کی بنا پر ہلاک ہو ئے۔ جب میں تمھیں کسی چیز کا حکم دوں تو بقدر استطاعت اسے کرو اور جب کسی چیز سے منع کروں تو اسے چھوڑ دو ۔

(صحیح مسلم۔ كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ فَرْضِ الْحَجِّ مَرَّةً فِي الْعُمُرِحدیث: 3257)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جولائی 2021