• 24 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

قرآن کریم نے ایک چھوٹی سی دعا سکھائی ہے :

اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ

(البقرہ: 157)

ترجمہ اس کا یہ ہے کہ ’’ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں‘‘ مگر جو موقعہ ہے جہاں یہ استعمال ہوتی ہے وہ نقصان کا موقعہ ہے اور اس دعا کے نتیجے میں بسا اوقات انسان کی گمشدہ چیزیں مل جاتی ہیں اور بہت سے نقصان پورے ہوجاتے ہیں ۔بچوں کو بھی یہ دعا یاد کروانی چاہئے اور آپ دیکھیں گے کہ یہ ایک ایسی مؤثر دعا ہے کہ حیرت انگیز طور پر انکی گمشدہ چیزیں اس دعا کے نتیجے میں مل جائیں گی اور ان تجارب کا گہرا نقش ان کے دل و دماغ پر جم جائے گا۔

حضرت مصلح موعود ؓ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں فرمایا کہ ’’مایوسی دین کے کام میں کفر تک پہنچاتی ہے‘‘

(خطبات محمود جلد 7بحوالہ الاسلام ویب سائٹ)

(خالد محمود شرما ۔کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جولائی 2021