• 7 مئی, 2024

نیند

نیند 24 گھنٹے کے دوران وہ باقاعدہ وقفہ ہے جب ہم اپنے ماحول سے بے خبر ہوتے ہیں اور اس کا احساس نہیں رکھتے اس میں اعصابی نظام جامدرہتا ہے اور حواس حرکت اور بعض دماغی افعال سکون پذیر رہتے ہیں نیند میں جسمانی زندگی کے افعال کچھ زیادہ متاثر نہیں ہوتے۔

نیند کی اقسام

نیند کی دو بڑی اقسام

  1. Rem sleep
  2. Non rem sleep

Rapid Eye Movement Sleep

یعنی تیز حرکتیں چشم نیند یہ رات بھر میں کئی مرتبہ وقوع پذیر ہوتی ہے اورتقریبا ہماری نیند کے دورانیے کا پانچواں حصہ ہوتی ہے۔ اس دوران ہمارا دماغ کافی مصروف ہوتا ہے ہمارے پٹھے بالکل ڈھیلے پڑ جاتے ہیں ہماری آنکھیں تیزی سے دائیں بائیں حرکت کرتی ہیں اور ہم خواب دیکھتے ہیں

Non Rem Sleep

یعنی بغیر تیز حرکت چشم کے نیند دماغ خاموش ہوتا ہے لیکن ہوسکتا ہے جسم میں کچھ حرکت ہو .دوران خون میں ہارمون یاغدودی مائعات شامل ہوتے ہیں۔ اور ہمارا جسم دن بھر کی شکست و ریخت کے بعد اپنی مرمت کرتا ہے

نان آر ای ایم نیند کے چار مراحل

1۔قبل از نیند

پٹھے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں دل آہستہ دھڑکتا ہے اور جسم کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔

2۔ ہلکی نیند

ہم بغیر کسی ذہنی مشکل کے آسانی سے بیدار ہو سکتے ہیں۔

سست موج نیند

ہمارا فشار خون کم ہو جاتا ہے اور سونے کی حالت میں بولنا اور چلنا دیکھنے میں آتا ہے۔

گہری سست موج نیند

اس نیند سے بیدار کرنا کافی مشکل ہوتا ہے اگر ہمیں جگایا جائے تو ہم کسی قدر بدحواس ہوتے ہیں۔

آر ای ایم سے نان آر ای ایم نیند میں منتقلی کا عمل دوران شب تقریبا پانچ مرتبہ ہوتا ہے اورصبح کے قریب زیادہ خواب دیکھے جاتے ہیں۔

نیند کی مقدار

نیند کی کمی بیشی کا تعلق عمر سے ہے بچوں کو زیادہ نیند درکار ہوتی ہے جبکہ بڑھاپے میں نیند کافی کم ہو جاتی ہے بوڑھے افراد اکثر اونگھ کرہی جسم کو تازہ دم کر لیتے ہیں بچوں کے لئے 12 سے 15 گھنٹے نوجوانوں کے لیے سات سے آٹھ گھنٹے جبکہ 40 سال سے زائد عمر والوں کے لئے چھ گھنٹے کی نیند کافی ہوتی ہے۔

بے خوابی کیا ہے؟

آپ اگر کبھی کبھار رات کو جاگتے رہیں۔ تو اگلا دن تھکا ہوا محسوس کریں گے۔ لیکن اس سے آپ کی جسمانی یا ذہنی صحت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ اگرچہ بہت سی بے خواب راتوں کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ آپ سارا وقت تھکے ہوئے ہیں دن کے وقت نیند آنے لگتی ہے آپ کو توجہ مرکوز کرنے میں دقت ہوتی ہے قوت فیصلہ متاثر ہوتی ہے۔اداسی طاری ہوتی ہے۔ ڈرائیونگ یا بھاری مشینری چلاتے ہوئے خطرناک صورت حال پیش آسکتی ہے۔ آج کل بے خوابی کی وجوہات میں ہمارا بدلتا ہوا طرز زندگی ہےرات دیر تک ٹی وی، موبائل استعمال کرنا ،بکثرت کھانا کھانا ،سگریٹ نوشی ،شراب نوشی ،کافی ، چائے ، یا زیادہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال ہے۔

(ملک محمد لقمان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ