• 8 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

غیر معمولی حکومت و طاقت کی دعا

حضرت سلیمانؑ کی یہ دعا قبول ہوئی اور بڑے بڑے سرکش لوگ ان کے مطیع ہو گئے۔

حضرت سلمہؓ بن الاکوع کہتے ہیں کہ نبی کریمﷺ جب کوئی دعا کرتے تو اس میں اللہ تعالیٰ کی صفت وَھَّاب کا بطور خاص ذکر فرماتے۔ مثلاً یہ کہتے سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی الْوَھَّاب۔ پاک ہے میرا رب جو عطا کرنے والا ہے۔ (تفسیر الدرالمنثور للسیوطی جلد4 صفحہ213) جیسا کہ حضرت سلیمانؑ کی اس دعا میں ذکر ہے۔

رَبِّ اغۡفِرۡ لِیۡ وَہَبۡ لِیۡ مُلۡکًا لَّا یَنۡۢبَغِیۡ لِاَحَدٍ مِّنۡۢ بَعۡدِیۡ ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ ﴿۳۶﴾

(صٓ: 36)

اے میرے رب! میرے عیبوں کو ڈھانک دے اور مجھ کو ایسی بادشاہت عطا کر جو میری بعد میں آنے والی اولاد کو ورثہ میں نہ ملے یقینا تو بڑا بخشنہار ر ہے۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ33)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

اعلان نکاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اگست 2022