• 23 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَتَقْنَطُ مِنْ رَّحْمَۃِ اللہِ الَّذِی یُرَبِّیْکُم فِی الْاَرْحَامِ

(تذکرہ صفحہ 575)

ترجمہ: کیا تو خدا کی رحمت سے نا امید ہوتا ہے۔ وہ خدا جو رحموں میں تمہاری پرورش کرتا ہے۔

حضرت مسیحِ موعودؑ کو خدا تعالیٰ کی طرف سےمندرجہ بالا الفاظ الہام کئے گئے ۔ آپؑ فرماتے ہیں:
آج رات (7نومبر 1906) لنگرخانہ کے اخراجات کی نسبت میں قریبا12 بجے رات کے اپنے گھر کے لوگوں سے بات کر رہا تھا کہ اب خرچ ماہواری لنگرخانہ کاپندرہ سو سے بھی بڑھ گیا ہے۔ کیا قرضہ لے لیں؟ پھر خیال آیا کہ قرضہ لینے سے کیا فائدہ؟ کیونکہ دو ہزار روپیہ بھی لے لیں تو ایک ماہ میں خرچ ہوجائیں گے۔ اس کے بعد میں سو گیا۔ صبح نماز کے بعد (مندرجہ بالا) الہام ہوا۔

(بدرجلد2۔ نمبر45 مؤرخہ 8نومبر 1906)

جماعت احمدیہ کی تاریخ گواہ ہےکہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیحِ موعودؑ کو اپنی رحمت سے مایوس نہ ہونے کی خوشخبری دیتے ہوئے آپؑ کے سارے کام خود سنوارے۔ قادیان سے شروع ہونے والا لنگرخانہ اب دنیا میں مختلف ممالک میں قائم ہے۔ یہ خدائی جماعت کی صداقت کا عظیم الشان ثبوت ہےکہ نہیں؟

حضرت مسیحِ موعودؑ نے مندرجہ ذیل شعر میں توکل علی اللہ کا پورا مضمون بیان فرمادیا ہے :

حاجتیں پوری کریں گے کیا تیری عاجز بشر
کر بیاں سب حاجتیں حاجت روا کے سامنے

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 اکتوبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اکتوبر 2020