• 25 اپریل, 2024

جماعت احمدیہ برازیل کا پہلا تاریخی جلسہ سالانہ

جماعت احمدیہ برازیل کا پہلا تاریخی جلسہ سالانہ
’’اللہ تعالیٰ بیحد مبارک فرمائے اور جماعت برازیل کی تاریخ میں یہ نیا باب عظیم الشان فتوحات کے دروازے کھولے‘‘
’’جلسہ سالانہ کی کامیابی پر آپ سبکو مبارک ہو‘‘ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ
صدر کونسل پیٹروپولس جناب Marcio Arruda کی شرکت

خاکسار 15 دسمبر 1993ء کو گوئٹے مالا سے برازىل پہنچا اس وقت مکرم سىّد محمود احمد مرحوم صدر جماعت اور مکرم محمد ىوسف ىائوسن مبلغ انچارج جماعت احمدىہ برازىل تھے جائزہ لىنے پر معلوم ہوا کہ ابھى جلسہ سالانہ کا آغاز نہىں ہوا چنانچہ 22دسمبر 1993ء کو مىٹنگ تھى جس مىں خاکسار نے جلسہ سالانہ کے آغاز کى تجوىز پىش کى تاکہ سىدنا حضرت اقدس مسىح موعود علىہ السلام کا جارى فرمودہ ىہ الہى نظام برازىل کى سرزمىن مىں بھى شروع ہو اور اسکى برکات سے حصہ لىں نىز جہاں جماعت مىں بىدارى پىدا ہو وہاں اس کے ذرىعہ جماعت کا پىغام بھى پھىلنا شروع ہو ۔ چنانچہ اس تجوىز کوسب نے بہت خوشى کا اظہار کرتے ہوئے پسند کىا اور اس پر فورى عملدرآمد کرتے ہوئے اسى مىٹنگ مىں ہى 22جنورى 1994ء بروز ہفتہ برازىل کے پہلے تارىخى جلسہ سالانہ  کے انعقاد کے لئے تارىخ مقرر کر لى گئى  اور ىہ فىصلہ کىا گىا کہ مشن ہاؤس مىں موجود جو ہال نما کمرہ ہے وہاں ىہ جلسہ منعقد کىا جائے گا ۔  جماعت کے توچند افراد تھے زىادہ تر مقامى لوگوں کو دعوت دى گئى اىک سادہ سا دعوت نامہ بھى بناکر بھجواىا گىا اور باقى تىارىاں بھى شروع کر دى گئىں ۔

اىک خواہش

اس وقت مشن ہائوس مىں جلسہ کے انعقاد  کے لئے کوئى چىز بھى نہىں تھى مىرے دل مىں  بڑى شدت کىساتھ ىہ خواہش پىدا ہوئى کہ اس پہلے تارىخى جلسہ سالانہ کا حصہ بنتے ہوئے شکرانہ کے طور پر زىادہ سے زىادہ اخراجات خود برداشت کرىں اور مرکز پرکم سے کم  بوجھ ڈالىں چنانچہ سب سے قبل اپنى طرف سے عاجزانہ عطىہ کى پىشکش کىساتھ جب افراد جماعت کو اپنى اس خواہش کے بارہ مىں بتاىا توحىرت کى انتہاء نہ رہى حضرت مسىح موعود علىہ السلام کى اس چھوٹى سى پىارى جماعت نے اس جذبہ کىساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لىا کہ اس پہلے تارىخى جلسہ کے تمام تر اخراجات مقامى طور پرہى برداشت کرنے کى توفىق مل گئى ۔ خاکسار کى والدہ مکرمہ صادقہ بىگم کو معلوم ہوا تو انہوں نے تىن بڑے دىگچوں کا عطىہ دىنے کى سعادت پائى۔ مکرم سىد محمود احمد مرحوم کى خوشى اور جذبہ کا ىہ عالم تھا کہ انہوں نے نہ صرف اپنى طرف سے بلکہ اپنے مرحوم والدىن کى طرف سے بھى عطىہ دىتے ہوئے اىک بڑےانڈسٹرىل چولہے اور پچاس پلىٹوں  وغىرہ کا انتظام کر دىا مکرم محمد ىوسف ىائوسن نے بھى جگ اور پچاس گلاسوں کا عطىہ دىا ۔ مربى صاحب کى اہلىہ مکرمہ عائشہ ىائوسن اور سسٹر آمنہ نے شىرىنى اور بچوں کے لئے کىنڈىز کا انتظام کر دىا  الغرض دىکھتے دىکھتے تمام بنىادى اورضرورى چىزوں کى خرىد کے لئے رقم کا انتظام ہو گىا۔ الحمد للّٰہ ثم الحمدللّٰہ ۔

خلىفہ وقت کى دعا

اس جلسہ سالانہ کى کامىابى کے لئے خاکسار نے حضرت خلىفۃ المسىح الرابع ؒ کى خدمت اقدس مىں دعا کے لئے لکھا چنانچہ پىارے آقا نے 21 جنورى کے تحرىر کردہ خط مىں جوابا فرماىا ’’آپ نے 22 جنورى کو برازىل جماعت کے پہلے جلسہ سالانہ کے انعقاد کا ذکر کىا ہے۔ اللہ تعالىٰ بىحد مبارک فرمائے اور جماعت برازىل کى تارىخ مىں ىہ نىا باب عظىم الشان فتوحات کے دروازے کھولے اللہ تعالىٰ آپکے ساتھ ہو‘‘ چنانچہ ہم سب نے مشاہدہ کىا کہ اللہ تعالىٰ نے اپنے پىارے خلىفہ کى دعا کو سنتے اور قبول کرتے ہوئے بىشمار فضل نازل کئے جنکا ہم سوچ بھى نہىں سکتے تھے  اور باوجود ناتجربہ کارى اور ناگزىر حالات کے ہر کام مىں برکت پڑتى گئى۔ الحمدللّٰہ۔

لنگر خانہ کا قىام

ىہ اللہ تعالىٰ کا بىحد فضل اور احسان ہے کہ اس پہلے جلسہ سالانہ کے آغاذ کے ساتھ  ہى ’’لنگر خانہ‘‘ کے بابرکت قىام کى بھى توفىق ملى ۔الحمدللّٰہ۔ مئورخہ 21 جنورى 1994ء کو جمعۃ المبارک کے روز جب لنگر خانہ کا آغاذ ہوا تو جو دلى جذبات تھے انکا اظہار ناممکن ہے سب خوشى کے جذبات کىساتھ بڑے جوش و خروش سے حصہ لىتے دکھائى دے رہے تھے کوئى گوشت کاٹ رہا ہے تو کوئى پىاز ۔کوئى آلو چھىل رہا ہے تو کوئى آٹا گوندھتا دکھائى دے رہا ہے اور کوئى برتن دہو رہا ہے الغرض سبھى مختلف کاموں مىں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے  جن مىں بوڑہے بھى تھے اور بچے بھى مرد بھى تھے اور عورتىں بھى حقىقت مىں اىسا ناقابل فراموش اور اىمان افروز نظارہ تھا جو ناقابل بىان ہے۔ اس پہلے تارىخى جلسہ مىں خاکسار کو اندازا 80 افراد کے لئے کھانا تىار کرنے کى سعادت  ملى  جس مىں مرغ سالن۔ لوبىا کا سالن۔ نمکىن چاول۔ روٹىاں اور چائے تىار کى گئى جبکہ کىک اور بسکٹ بازار سے لا کر پىش کئے گئےاکثر مقامى افراد کے لئے پاکستانى طرز کا کھانا کھانے کا پہلا موقع تھا سب نے بہت پسند کىا اور خوب مزے لے لے کر کھاىا۔

اىک مقامى اخبار مىں جلسہ کے بارہ مىں رپورٹ

خدا تعالىٰ کے فضل و کرم کے ساتھ شہر کى اىک اخبار Diario de Petropolis نے اپنى 22 جنورى 1994ءکى اشاعت کے صفحہ نمبر3 پر اس جلسہ کے حوالہ سے اىک رپورٹ بھى شائع کى جسکا ترجہ ىہ ہے

مسلمان جماعت کا جلسہ

احمدىہ جماعت اسلام مىں اىک عالمگىر فرقہ ہے جسکى بنىاد 1889ء مىں پنجاب۔ انڈىا کے اىک چھوٹے سے گاوں قادىان مىں رکھى گئى۔ بانئى سلسلہ عالىہ احمدىہ حضرت مرزا غلام احمد (علىہ السلام) نے موعود مصلح ہونے کا دعوىٰ فرماىا جسکا دنىا کے تمام مختلف مذاہب مىں مختلف ناموں اور القاب سے انتظار کىا جا رہا تھا ۔ جىسے ہندو کرشن۔ عىسائى بدھسٹ بدھ اور مسلمان مھدى اور مسىح کے منتظر تھے۔

جلد ہى ىہ فرقہ سارى دنىا مىں اىک مضبوط مذہبى جماعت کے طور پر عزت و توقىر کے ساتھ مشہور ہو گىا جو اسلام کا دفاع کرنے والا ہے اور سارى دنىا مىں اسلام کو تمام دوسرے مذاہب پر برترى دلانے مىں کوشاں ہے۔ بانئى سلسلہ عالىہ احمدىہ نے فرماىا ہے کہ ىہ جنگ مادى ہتھىاروں کے ساتھ نہىں ہو گى اور زبردستى کرنے کے لئے کسى قسم کى تلوار نہىں اٹھائى جائے گى۔ خالصۃ ىہ اىک روحانى جنگ ہو گى جو عقل اور دلائل کىساتھ دىنى حقائق پر مشتمل ہو گى ۔ دنىا مىں انقلاب عقلى دلائل اور صبر واستقلال سے ہو گا۔ مذہب کے نام پر کوئى بھى خون نہىں بہاىا جائے گا اور اگر اس سچائى کى راہ مىں کوئى بھى دشمنى ىا مخالفت حائل ہوگى تو احمدى اس کى راہ مىں ہر قربانى کے لئے تىار ہونگے۔ پہلے احمدىت کا مختصر الفاظ مىں تعارف۔

برازىل مىں جماعت احمدىہ کا سنٹر Estrada da Saudade, 215, Petropolis کے مقام پر واقع ہے ۔ مبلغىن مىں محمد ىوسف ىائوسن ہىں جو گھانا کے رہنے والے ہىں اور 1989 سے برازىل مىں ہىں اور وسىم احمد ظفر ہىں جو پاکستانى ہىں اور حال ہى مىں گوئٹے مالا ۔ سنٹرل امرىکہ سے برازىل پہنچے ہىں

جماعت احمدىہ اپنا پہلا جلسہ سالانہ آج (22-01-1994) صبح 10:30 پر منعقد کر رہى ہے ۔

صدر مىونسپل کمىٹى پىٹروپولس کى آمد و شرکت

اس جلسہ کى اىک اہم اور نماىاں بات ىہ بھى ہے کہ ہمارى درخواست پر Petropolis شہر کے صدر عزت مآب Marcio Arruda بنفس نفىس تشرىف لائے انکے سىکرىٹرى بھى انکے ساتھ تھے انہوں نے اس پہلے تارىخى جلسہ مىں شرکت پر بہت خوشى کا اظہار کىا۔

نصرت الہى کا اىک نشان

اىک اور خاص قابل ذکر بات اللہ تعالىٰ کى طرف سے اىک نشان کا ظاہر ہونا بھى ہے وہ اس طرح کہ ان دنوں شدىد بارشوں کا زور تھا بہت فکر تھى دعا ہى اىک سہارا تھا چنانچہ عىن جلسہ کے وقت بارش رک گئى اور جلسہ خدا تعالىٰ کے فضل سے بخىر و خوبى انجام پاىا جسکے بعد دوبارہ بارش شروع ہو گئى ىہ ىقىنا خداکے پىارے خلىفہ کى دعاوں کى برکت تھى۔

پروگرام جلسہ سالانہ

ىہ تارىخى جلسہ سالانہ مکرم سىد محمود احمد مرحوم صدر جماعت احمدىہ برازىل کى زىرصدارت  شروع ہوا خاکسار (وسىم احمد ظفر) نے سورۃ الحجرات کى آىات 12 تا 14کى تلاوت کى جنکا پرتگىزى مىں ترجمہ مکرم آفونسو بخارى نے کىا اس کے بعد خاکسار نے سب مہمانوں کو خوش آمدىد کہتے ہوئے ان کا شکرىہ ادا کىا اور حضرت اقدس مسىح موعود علىہ السلام کے الفاظ مىں جلسہ سالانہ کى غرض و غائىت اور برکات کا ذکر کىا ان گزارشات کا پرتگىزى مىں ترجمہ سسٹر آمنہ نے پىش کىا۔ اسکے بعد مہمان خصوصى عزت مآب جناب Marcio Arruda نے خطاب کىا انہوں نے بتاىا کہ
’’مجھے اسلام کے بارہ مىں کوئى خاص معلومات نہىں ہىں سوائے امام خمىنى کے پىش کردہ اسلام کے جو ٹىلى وىژن اور اخبارات وغىرہ مىں پڑہنے اور سننے کو ملتا ہے۔‘‘

انہوں نے اس بات پر خوشى کا اظہار کىا کہ انہىں جماعت احمدىہ کى طرف سے اس تارىخى جلسہ  مىں شرکت کى دعوت دى گئى جو ىہاں Petropolis مىں منعقد کىا جا رہا ہے اور ہمىشہ کے لئے ىہ ىادگار رہےگا انہوں نے اس خواہش کا بھى اظہار کىا کہ اس شہر مىں اسلام کا پىغام زىادہ سے زىادہ پھىلے نىز  انہوں نے کونسل کى طرف سے ہر ممکن مدد کى بھى ىقىن دہانى کروائى (بعد مىں انہوں نے واقعۃ بعض امور مىں جماعت کى مدد کى) اس موقع پر مکرم محمد ىوسف ىاوسن صاحب مبلغ انچارج جماعت احمدىہ برازىل نے انکى خدمت پرتگىزى زبان مىں ترجمہ قرآن کرىم کا تحفہ بھى پىش کىا۔

اس کے بعد مکرم محمد ىوسف ىاوسن مبلغ سلسلہ نے تقرىر کہ جس مىں اسلام اور احمدىت کے تعارف کو احسن رنگ مىں بىان کىا آخرى تقرىر صدر مجلس مکرم سىد محمود احمد نے کى جس مىں آپنے آنحضرت ﷺ کے بارہ مىں بائىبل کى پىشگوئىوں کا بڑى تفصىل سے ذکر کىا۔ آخر مىں سوالات کا بھى موقع دىا گىا چنانچہ مہمانوں کے سوالات کے تسلى بخش جوابات بھى دئے گئے۔ اور پھر دعا کىساتھ ىہ ىادگار اور تارىخى جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا  اور سبکى خدمت مىں کھانا پىش کىا گىا۔ الحمد للّٰہ ۔

تراجم قرآن کرىم اور کتب کى نمائىش

اس جلسہ سالانہ کى اىک خاص بات ىہ بھى تھى کہ تراجم قرآن کرىم۔ کتب و تصاوىر کى اىک دلچسپ نمائش کا بھى انتظام کىا گىا تھا چنانچہ لوگوں نے اس مىں گہرى دلچسپى لى اور اس موقع پر بھى سوال و جواب کا سلسلہ جارى رہا خصوصا تراجم قرآن کرىم ہر اىک کے لئے دلچسپى کا باعث رہے بعض عرب مہمان بھى آئے ہوئے تھے انکى خوشى بھى دىدنى تھى بار بار مرحبا مرحبا کہتے رہے۔ اس نمائش کى تىارى  مىں مکرم محمد ىوسف ىاوسن صاحب نے بہت محنت اور دلچسپى سے کام کر کے آرگنائز کىا۔

جلسہ کے بعد لوگوں کے تاثرات

صدر کونسل نے جاتے ہوئے اپنى خوشى کا  اظہار کرتے ہوئے اس جلسہ کو بہت کامىاب قرار دىا انہوں نے بتاىا کہ وہ مئىر کے لئے بھى کوشش کر رہے ہىں اور اگر وہ کامىاب ہوتے ہىں تو جماعت کومسجد کے لئے جگہ دىنے کے لئے بھى کوشش کرىں گے۔ گھانا کے اىک دوست بھى رىو دى جانئىرو سے تشرىف لائے جو احمدى نہىں تھے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے معلو م ہوتا کہ اتنا اچھا پروگرام ہے تو اپنى بىگم کو بھى ضرور ساتھ لاتے انہوں نے اس خواہش کا اظہار ٍبھى کىا کہ آئندہ پروگرام مىں دوبارہ آئىن گے اور اپنى اہلىہ کو بھى ساتھ لائىں گے (چنانچہ وہ اگلے کئى سال اپنى اہلىہ کىساتھ جلسہ پر آتے رہے) ہمارى مخلص پہلى برازىلىن خاتون سسٹر آمنہ بھى بىحد خوش دکھائى دے رہى تھىں کہنے لگىں کہ اس قسم کا جلسہ تو ہر مہىنہ ہونا چاہئے۔ اىک عرب دوست عادل سلىم جلسہ شروع ہونے سے پہلے ہى آگئے اور قرآن کرىم کى تلاوت والى کىسٹ لىکر آئے کہ جلسہ تلاوت سے شروع ہونا چاہئے خاکسار نے بتاىا کہ اس رىکارڈنگ کى ضرورت نہىں جماعت احمدىہ کا ہر جلسہ تلاوت قرآن کرىم سے ہى شروع ہوتا ہے اور پھر جب خاکسار نے تلاوت کى تو بہت خوش ہوئے اور مرحبا مرحبا کہتے رہے جلسہ کے اگلے دن دوبارہ آئے اور کافى دىر تک بىٹھےرہے ۔

اس جلسہ کى تىارى کے لئے مکرم سىد محمود احمد مرحوم مسلسل رىو دى جانئىرو سے آ کر عمومى نگرانى کے علاوہ  مالى اور علمى معاونت بھى کرتے رہے۔ مکرم محمد ىوسف ىاوسن بھى دن رات محنت کرتے رہے کى اسى طرح انکى اہلىہ مکرمہ عائشہ ىاوسن اور بچوں نے بھى بہت شوق اور جذبہ سے کام کىا خصوصا ماحول۔ بڑے بڑے دىگچوں۔ برتنوں اور مىز کرسىوں وغىرہ کى صفائى کا بہت بڑا کام تھا جو انہوں نے احسن طور پر انجام دىا۔

جماعت احمدىہ برازىل کےا س پہلے تارىخى جلسہ سالانہ کے لئے جن مخلصىن نے عطاىا جات دئے بغرض رىکارڈ و دعا انکى تفصىل کا بىان بھى ضرورى ہے ۔ رقم اس وقت کى کرنسى کروزىرو کے مطابق ہے۔

تفصىل عطاىا جات

اىک کمپنى PENGUIN  نے کرسىاں اور مىز بغىر کراىہ کے لئے بھجوائىں ۔

مکرم محمد یوسف یائوسن صاحب مبلغ سلسلہ برازیل4700.00
بچگان مکرم یوسف یائوسن صاحب ۔ بشیرالدین ۔ سعیدہ ۔ محمد نعیم الدین۔ مطلع النصر ۔ محمد منیب ۔ خائولہ احمد2000.00
مکرم سید عبد الغنی فاضل مرحوم ۔ والد محمود صاحب21250.00
وسیم احمد ظفر
عزیزم ندیم احمد طاہر ابن وسیم احمد ظفر

15000.00
1500.00
مکرم مولوی محمد شریف صاحب مرحوم ۔ والد وسیم احمد ظفر5000.00
مکرم عبد الرشید صاحب ۔ برازیلین نوجوان13000.00
مکرمہ ایلی صاحبہ اہلیہ محمود احمد صاحب2000.00
مکرمہ عائشہ یائوسن صاحبہ اہلیہ مکرم یوسف یائوسن صاحب2000.00
مکرم سید محمود احمد صاحب21000.00
مکرمہ روفہ بیگم صاحبہ مرحومہ ۔ والدہ محمود صاحب5000.00
مکرمہ انیلہ ظفر صاحبہ اہلیہ وسیم احمد ظفر1500.00
عزیزم اعجاز احمد ظفر ابن وسیم احمد ظفر5000.00
مکرمہ صادقہ بیگم صاحبہ نیویارک ۔ والدہ وسیم احمد ظفر1000.00
سسٹر آمنہ۔ برازیلین خاتون1000.00
مکرم محمد یوسف صاحب از طرف والدہ مکرمہ عائشہ صاحبہ1817.00

حضرت خلىفۃ المسىح الرابع ؒ کى طرف سے خوشنودى کا اظہار

خاکسار کى اس جلسہ سالانہ کى رپورٹ کے جواب مىں پىارے آقا سىدنا حضرت خلىفۃ المسىح الرابع ؒ نے بہت خوشى کا اظہار فرماىا چنانچہ مئورخہ 11-03-1994 مىں پىارے آقا نے جو خط تحرىر فرماىا اسکا متن درج ذىل ہے ۔

پىارے عزىزم وسىم احمد ظفر صاحب ۔ مبلغ برازىل

السلام علىکم ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

آپکى طرف سے جماعت احمدىہ برازىل کے پہلے جلسہ سالانہ کى بہت ہى خوشکن اور کامىاب رپورٹ موصول ہوئى ہے اس کے علاوہ بعض دوسرى رپورٹس اور خطوط بھى ملے ہىں۔ ماشاء اللّٰہ آپ نے وہاں پہنچ کر بہت عمدہ رنگ مىں کام شروع کىا ہے اور جماعت مىں اىک جان ڈال دى ہے۔ الحمدللّٰہ ۔ جزاکم اللّٰہ تعالىٰ احسن الجزاء فى الدنىا والآخرۃ

جلسہ سالانہ کى کامىابى پر آپ سبکو مبارک ہو اللہ کرے کہ ىہ پہلا جلسہ ہى عظىم الشان کامىابىوں کا پىش خىمہ بن جائے اور برازىل بھى ان خوش نصىب ممالک مىں شامل ہو جائے جہاں سے بکثرت کامىابىوں کى خوشخبرىاں مل رہى ہىں ۔ اللہ آپ کو اس کى توفىق بخشے۔ اپنے رابطوں کا سلسلہ وسىع کرىں اور پر حکمت طرىق سے موثر رنگ مىں لوگوں تک احمدىت کا پىغام پہنچائىں اور وىڈىو کىسٹس سے بھى بھرپور فائدہ اٹھائىں۔ آپکى طرف سے اخبار کا تراشہ بھى مل گىا ہے ۔ جزاکم اللّٰہ تعالىٰ 

والسلام ۔ خاکسار

مرزا طاہر احمد

تحدىث نعمت کے طور پر عرض ہے کہ احمدى ممبرز کى تعداد تو بہت کم تھى چنانچہ لوکل افراد سے روابط کر کے انہىں شرکت کى دعوت دى گئى اپنے رب کے حضورىہ خواہش اوردعا بھى تھى کہ جماعت احمدىہ کے پہلے جلسہ سالانہ مىں پچھتر افراد شامل ہوئے تھے تو برازىل کے اس پہلے جلسہ مىں بھى کم ازکم اتنے افراد شامل ہوجائىں چنانچہ محض  اللہ تعالىٰ کے فضل اور حضور انورؒ کى دعاکى برکت سے شاملىن جلسہ کى تعداد غىر متوقع طور پر 80 کے قرىب تھى جن مىں سے احمدى افراد کى تعداد 15 تھى۔ اللہ تعالىٰ جماعت احمدىہ  برازىل کو  ہمىشہ جلسہ سالانہ کى برکات  سے نوازتا چلا جائے ۔ آمىن

پچھلا پڑھیں

عورت کے مقابلہ میں کھڑا ہونے والا بزدل ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 نومبر 2021