• 23 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ صِحَّةً فِي إِيمَانٍ، وَإِيمَانًا فِي خُلُقٍ حَسَنٍ، وَنَجَاحًا يَتْبَعُهٗ فَلَاحٌ، وَرَحْمَةً مِنْكَ، وَعَافِيَةً وَمَغْفِرَةًمِنْكَ،وَرِضْوَانًا

(السنن النسائی)

ترجمہ: اے اللہ میں تجھ سے ایمان کی حالت میں اچھی صحت طلب کرتا ہوں، اور اسی طرح اچھے اخلاق کے ساتھ ایمان کا طالب ہوں۔ اور ایسی کامیابی کا طلب گار ہوں جس کے بعد تیری جناب سے فلاح اور رحمت اور عافیت و مغفرت اور تیری رضا ہی ہو۔

یہ پیارے رسول سید و مولیٰ نبی ﷺ کی صحت اور اچھے اخلاق اور بخشش کی جامع دعا ہے۔

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت سلمانؓ فارسی کو فرمایاکہ میں چاہتا ہوں کہ تمہیں ایسی دعا سکھاؤں جو تم خاص توجہ کے ساتھ دن رات کیا کرو۔ اور پھر مندرجہ بالا دعا سکھائی ۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 دسمبر 2020