• 2 جون, 2024

میرے ایمان کا جزو اعظم

حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں
’’میرا مذہب یہ ہے کہ اگر رسول اللہﷺ کو الگ کیا جاتا اور کل نبی جو اس وقت تک گذر چکے تھے سب کے سب اکٹھے ہو کر وہ کام اور وہ اصلاح کرنا چاہتے جو رسول اللہﷺ نے کی ہر گز نہ کر سکتے ۔ان میں وہ دل وہ قوت نہ تھی جو ہمارے نبیﷺ کوملی تھی۔ اگر کوئی کہے کہ یہ نبیوں کی معاذ اللہ سوءِ ادبی ہے تو وہ نادان مجھ پر افتراء کرے گا۔ میں نبیوں کی عزت اور حرمت کرنا اپنے ایمان کا جزو سمجھتا ہوں۔ لیکن نبی کریمﷺ کی فضیلت کل انبیاء پر میرے ایمان کا جزو اعظم ہے اور میرے رگ و ریشہ میں ملی ہوئی بات ہے۔ یہ میرے اختیار میں نہیں کہ اس کو نکال دوں۔ بدنصیب اور آنکھ نہ رکھنے والا مخالف جو چاہے سو کہے ہمارے نبی کریمﷺ نے وہ کام کیا ہے جو نہ الگ الگ اور نہ مل مل کر کسی سے ہو سکتا تھا۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ۔ذالک فضل اللّٰہ یوتیہ من یشاء۔‘‘

(ملفوظات جلد اول ص420)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 دسمبر 2020