• 5 مئی, 2024

تیرا احسان اے فضل عمر! ہم یاد رکھیں گی

ہوئے سو سال ہیں یوم تشکر ہم منائیں گی
ہیں ہم لجنہ اماء اللہ یہ دنیا کو بتائیں گی

خدا کی لونڈیوں کی یہ جماعت دیں سکھائے گی
صراط حق پہ اک دن ساری دنیا کو چلائے گی

کرے گی تربیت اولاد، جو دیں پہ فدا ہوں گے
یہ وقف نو کریں گے پیش خود کو جب جواں ہوں گے

یہ ہر چھوٹے پہ شفقت اور بڑے پہ رحم کرتی ہے
یہ ہے اک شیرنی ہر گز نہ جان دینے سے ڈرتی ہے

کہیں تبلیغ کرنی ہو یا پھر تعلیم دینی ہو
ہو کرنی تربیت یا پھر اشاعت دین کرنی ہو

یہ ہر شعبے میں اپنے ہنر کا جوہر دکھاتی ہے
جگر کے ٹکڑے اور سہاگ تک اپنے گنواتی ہے

کہیں زیور ہے دیتی اور کبھی جان تک لٹاتی ہے
خلیفہ کے سبھی حکموں پہ سر اپنا جھکاتی ہے

خدا کے مصلح موعودؓ کے دم سے ہوئی قائم
پھلے پھولے گی یہ لجنہ اماء اللہ سدا دائم

تیرا احسان اے فضل عمر! ہم یاد رکھیں گی
عمل سے دیکھنا اپنے تجھے ہم شاد رکھیں گی

(صدف علیم صدیقی۔ کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی