• 18 اپریل, 2024

بسم اللّٰہ السمیع الدعاء

اے محسن و محبوب خدا اے مرے پیارے
اے قوت جاں اے دلِ محزوں کے سہارے
اے شاہِ جہاں! نورِ زماں، خالق و باری
ہر نعمت کونین ترے نام پہ واری
یارا نہیں پاتی ہے زباں شکر و ثنا کا
احساں سے بندوں کو دیا اذن دعا کا
کیا کرتے جو حاصل یہ وسیلہ بھی نہ ہوتا
یہ آپ سے دو باتوں کا حیلہ بھی نہ ہوتا
تسکینِ دل و راحتِ جاں مل ہی نہ سکتی
آلامِ زمانہ سے اماں مل ہی نہ سکتی
پروا نہیں باقی نہ ہو بے شک کوئی چارا
کافی ہے ترے دامنِ رحمت کا سہارا
مایوس کبھی تیرے سوالی نہیں پھرتے
بندے تری درگاہ سے خالی نہیں پھرتے
مالک ہے جو تُو چاہے تو مُردوں کو جِلا دے
اے قادرِ مطلق! مرے پیاروں کو شفا دے
ہر آن ترا حکم تو چل سکتا ہے مولیٰ
وقت آبھی گیا ہو تو وہ ٹل سکتا ہے مولیٰ
تقدیر یہی ہے تو یہ تقدیر بدل دے
تو مالکِ تحریر ہے ’’تحریر‘‘ بدل دے

آمین

(درعدن ایڈیشن 2008 صفحہ42۔43)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جنوری 2021