• 16 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا وَّالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيرًا وَّسُبْحَانَ اللّٰهِ بُكْرَةً وَّأَصِيلًا

(جامع ترمذی کتاب الدعوات، حدیث نمبر: 3592)

ترجمہ: اللہ سب سے بڑا ہے۔ بہت بڑا اور سب تعریفیں اسی کے لئے ہیں بہت زیادہ۔ اور اس کی ذات پاک ہے صبح بھی اور شام کو بھی۔

یہ بارگاہ ایزدی میں خوبصورت تسبیح وتحمید ہے۔

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک بار ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نمازپڑھ رہے تھے اسی دوران ایک شخص نے کہا: اَللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا وَّالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيرًا وَّسُبْحَانَ اللّٰهِ بُكْرَةً وَّأَصِيلًا

رسول اللہﷺ نے (سنا تو) پوچھا ایسا کس نے کہا ہے؟ لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: میں نے کہا ہے اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: میں اس کلمے کو سن کر حیرت میں پڑگیا، اس کلمے کے لیے آسمان کے دروازے کھولے گئے۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

آؤ! اُردو سیکھیں (سبق نمبر 31)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جنوری 2022