• 24 اپریل, 2024

ایکواڈور میں جلسہ سیرت النبیؐ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے موٴرخہ 10؍ دسمبر 2022ء کو جماعت احمدیہ ایکواڈور نے جلسہ سیرت النبی منایا۔ ایکواڈور جنوبی امریکہ کے مغربی کونے میں واقع ایک چھوٹا اسپینش ملک ہے۔

اس تقریب کا مقصد اسلام کی حقیقی تعلیمات اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو پیش کرنا تھا۔

اس بابرکت پروگرام میں دونوں مسلمان اور غیر مسلم مہمانوں نے شرکت کی۔ اور سب نے دلچسپی سے جلسہ کی ہر تقریر سنی۔

جلسہ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ ہمارے ایکواڈور کے بھائی محترم Diego Rafael نے عربی تلاوت کی۔ کچھ مہمانوں کے لئے قرآن پاک کی تلاوت سننے کا یہ پہلا موقعہ تھا۔ الحمد للّٰہ

تلاوت قرآن کریم کے بعد سسٹر Alejandra Gomez نے مسلمان کون ہیں اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں اور فرائض کے متعلق رپورٹ پیش کی۔

اگلے سیشن میں اللہ تعالیٰ کے بارہ میں ایک تعارف پیش کیا گیا نیز مسلمانوں کو اپنے خالق کے ساتھ زندہ تعلق پیدا کر نے کے نکات۔ یہ ہمارے بھائی Fernando Andrade نے تفصیل سے واضح کیا۔

اختتامی تقریر خاکسار نے کی جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام مسلمانوں اور غیر مسلموں کے لیے یکساں رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

ایکواڈور کے زیادہ تر باشندے اسلام کے مقدس بانی کی زندگی اور کردار سے ناواقف ہیں اس حد تک کہ کچھ لوگ ان کے نام کو بھی نہیں جانتے۔ اللہ کے فضل سے یہ جلسہ حاضرین کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبصورت سیرت اور دین اسلام میں ان کی اہمیت کے بارے میں بصیرت فراہم کرنے میں بہت کامیاب رہا۔

ہماری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام احمدیوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اسوہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور نیک روحوں کو اسلام احمدیت کے پیغام کو قبول کرنے کی ہدایت کردے۔ آمین

(خواجہ عبد الباسط۔ مربی سلسلہ ایکواڈور)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی