• 19 اپریل, 2024

اپنی اولاد کی بہترین تربیت کرو

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’والدین کو حکم ہے کہ اپنی اولاد کی بہترین تربیت کرو…پس ہمیں اس طرف خاص طور پر توجہ دینی چاہئے کہ اپنے بچوں کی تربیت کی طرف خاص توجہ دیں،اُن کو وقت دیں،اُن کی پڑھائی کی طرف توجہ دیں،اُن کو جماعت کے ساتھ جوڑنے کی طرف توجہ دیں۔ اپنے گھروں میں ایسے ماحول پیدا کریں کہ بچوں کی نیک تربیت ہورہی ہو۔ بچے معاشرے کا ایک اچھا حصہ بن کر ملک و قوم کی ترقی میں حصہ لینے والے بن سکیں۔ اُن کی بہترین پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری بہرحال والدین پر ہے۔ پس والدین کو …بچوں کی تعلیم و تربیت کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔باپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بچوں کی تربیت کا کام صرف عورتوں کا ہے اور نہ مائیں صرف باپوں پر یہ ذمہ داری ڈال سکتی ہیں۔ یہ دونوں کا کام ہے اور بچے اُن لوگوں کے ہی صحیح پرورش پاتے ہیں جن کی پرورش میں ماں اور باپ دونوں کا حصہ ہو،دونوں اہم کردار اداکرہے ہوں۔‘‘

(خطبہ جمعہ مورخہ 26 جولائی 2013ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 فروری 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ