• 26 اپریل, 2024

توبہ کی اہمیت

حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اپنے بندےکی توبہ پر اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے کہ جس کو یہ حادثہ پیش آیا کہ جنگل بیابان میں اس کی اونٹنی کم ہوگئی جب کہ اس پر اس کا کھانا اور پانی سب لدا ہوا تھا۔ وہ بہت گھبرایا اور ادھر ادھر تلاش سے نااُمید ہو کر شدتِ غم کی وجہ سے ایک درخت کے نیچے لیٹ گیا اور اسی گھبراہٹ میں اس کی آنکھ لگ گئی۔ اچانک اس کی آنکھ کھلی تو کیا دیکھتا ہے کہ اس کی اونٹنی اس کے پاس کھڑی ہے۔ وہ خوشی سے اچھل پڑا، اونٹنی کی نکیل پکڑی اور خوشی کے عالَم میں اس کے منہ سے بے ساختہ نکلا۔ ’’اے میرے اللہ! تو میرا بندہ اور میں تیرا رب۔‘‘ یعنی خوشی میں مدہوش ہو کر وہ الٹ کہہ گیا۔

(بخاری کتاب الدعوات باب التوبة مسلم)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ