• 15 مئی, 2024

امّتی نبی

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام فرماتے ہیں کہ:
’’یاد رہے کہ بہت سے لوگ میرے دعوے میں نبی کا نا م سن کر دھوکہ کھاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ گویا میں نے اس نبوت کا دعویٰ کیاہے جو پہلے زمانوں میں براہ راست نبیوں کو ملی ہے لیکن وہ اس خیال میں غلطی پر ہیں۔ میرا ایسا دعویٰ نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی مصلحت اور حکمت نے آنحضرت ﷺ کے افاضۂ روحانیہ کا کمال ثابت کرنے کے لئے یہ مرتبہ بخشا ہے کہ آپ کے فیض کی برکت سے مجھے نبوت کے مقام تک پہنچایا۔ اس لئے میں صرف نبی نہیں کہلا سکتا بلکہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی۔ اور میر ی نبوت آنحضرت ﷺ کی ظل ہے نہ کہ اصلی نبوت۔ اسی وجہ سے حدیث اور میرے الہام میں جیساکہ میرا نام نبی رکھا گیا ایساہی میرا نام امتی بھی رکھا ہے تا معلوم ہو کہ ہرایک کمال مجھ کو آنحضرتﷺ کی اتباع اور آپ کے ذریعہ سے ملا ہے‘‘۔

(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ۱۵۴۔ حاشیہ)

ایک اور جگہ پر اپنے منظوم کلام میں فرمایا:

وارث مصطفی شدم بہ یَقین شدہ رنگین بہ رنگ یار حَسِین

کہ مَیں یقیناً مصطفی کا وارث اس حَسِین یار کے رنگ میں حَسِین ہو کر بن گیا ہوں۔

(نزول المسیح روحانی خزائن جلد18 صفحہ477)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 مارچ 2021