• 12 مئی, 2024

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں کیسی نماز پڑھتے تھے؟

ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے انہوں نے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں کیسی نماز پڑھتے تھے۔ آپ نے جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (رات میں) گیارہ رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔ خواہ رمضان کا مہینہ ہوتا یا کوئی اور۔ پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم چار رکعت پڑھتے۔ ان کی خوبی اور لمبائی کا کیا پوچھنا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چار رکعت اور پڑھتے ان کی خوبی اور لمبائی کا کیا پوچھنا ۔ پھر تین رکعتیں پڑھتے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ وتر پڑھنے سے پہلے ہی سو جاتے ہیں؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عائشہ ! میری آنکھیں سوتی ہیں لیکن میرا دل نہیں سوتا۔

(بخاری کتاب التھجد بات قیام النبی ﷺ باللیل فی رمضان وغیرہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 اپریل 2021