• 2 مئی, 2024

سب سے عمدہ دعا

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’سب سے عمدہ دعا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا مندی اور گناہوں سے نجات حاصل ہو، کیونکہ گناہوں ہی سے دل سخت ہو جاتا اور انسان دنیا کا کیڑا بن جاتاہے ۔ ہماری دعا یہ ہونی چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہم سے گناہوں کو جو دل کو سخت کر دیتے ہیں دورکردے اور اپنی رضا مندی کی راہ دکھلائے‘‘۔

( ملفوظات جلد4 صفحہ30 ایڈیشن 1988)

بعض دعاؤں کے بارہ میں تویہ ذکر ملتاہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام انہیں التزاماً کیاکرتے تھے ۔ آپ خود فرماتے ہیں:
’’میں التزاماً چند دعائیں ہر روزمانگا کرتا ہوں۔

اول: اپنے نفس کے لئے دعا مانگتاہوں کہ خداوند کریم مجھ سے وہ کام لے جس سے اس کی عزت وجلال ظاہر ہو اور اپنی رضا کی پوری توفیق عطا کرے۔

دوم: پھر اپنے گھر کے لوگوں کے لئے دعا مانگتاہوں کہ ان سے قرۃعین عطا ہو اور اللہ تعالیٰ کی مرضیات کی راہ پرچلیں۔

سوم: پھراپنے بچوں کے لئے دعا مانگتاہوں کہ یہ سب دین کے خدام بنیں۔

چہارم: پھر اپنے مخلص دوستوں کے لئے نام بنام۔

پنجم: اور پھران سب کے لئے جو اس سلسلہ سے وابستہ ہیں خواہ ہم انہیں جانتے ہیں یا نہیں جانتے۔‘‘

(ملفوظات جلد1صفحہ209 ایڈیشن 1988)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 اپریل 2021