آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جس شخص نے مجھ پر درود بھیجنا چھوڑ دیا وہ جنت کی راہ کھو بیٹھا۔
(سنن ابن ماجہ کتاب اقامۃ الصلوٰۃ باب الصلوٰۃ علی النبیؐ حدیث 908)
مجھ پہ درود بھیجا کرو۔ تمہارا درود بھیجنا خود تمہاری پاکیزگی اور ترقی کا ذریعہ ہے۔
(کنزالعمال جزء اول صفحہ 249 کتاب الاذکار/قسم الاقوال، الباب السادس فی الصلوٰۃ علیہ وعلی آلہ علیہ الصلاۃ والسلام روایت نمبر 2164 دارالکتب العلمیۃ بیروت 2004ء)
جو شخص مجھ پر دلی خلوص سے درود بھیجے گا اس پر اللہ تعالیٰ دس بار درود بھیجے گا اور اسے دس درجات کی رفعت بخشے گا اور اس کی دس نیکیاں لکھے گا۔
(کتاب السنن الکبریٰ للنسائی جلد6 صفحہ21-22 کتاب عمل الیوم واللیلۃ/ ثواب الصلاۃ علی النبیﷺ روایت نمبر 9892 دارالکتب العلمیۃ بیروت1991ء)