• 1 اگست, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ أَنْتَ عَضُدِيْ، وَنَصِيْرِيْ، بِكَ أَحُوْلُ، وَبِكَ أَصُوْلُ، وَبِكَ أُقَاتِلُ

(ابوداؤد كِتَابُ الْجِهَادِبَابُ مَا يُدْعَى عِنْدَ اللِّقَاءِ حدیث: 2632)

ترجمہ: اے اللہ! تو میرا بازو اور میرا مددگار ہے، تیری ہی مدد سے میں چلتا پھرتا اور حملہ کرتا ہوں اور لڑائی کرتا ہوں۔

یہ سید ومولیٰ پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی جنگ کے وقت کی دعا ہے۔

حضرت عمران بن حصین ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق کے لیے قتال کرتا رہے گا اور وہ اپنے مقابل آنے والوں پر غالب رہیں گے حتیٰ کہ ان کا آخری گروہ مسیح دجال سے لڑائی کرے گا۔

(ابو داؤدكِتَابُ الْجِهَادِبَابٌ فِي دَوَامِ الْجِهَادِ حدیث: 2484)

حضرت معاذ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا غزوہ اور جہا دمیں دو طرح کے انسان شامل ہوتے ہیں۔ایک وہ شخص جو خدا کی رضا کے لئے جہاد کرتا ہے۔امام کی اطاعت کرتا ہے۔ اپنا عمدہ مال خدا کی راہ میں خرچ کرتا ہے۔ اپنے ساتھی کے ساتھ نرم سلوک کرتا ہے۔اور فتنہ وفساد سے بچا رہتا ہے۔ ایسے شخص کو سونے اور جاگنے سب حالات میں ثواب ملتا ہے۔ دوسرا وہ شخص ہے جو فخر اور نام ونمود کے لئے جہاد میں شامل ہوتا ہے ۔امام کی نافرمانی کرتا ہے اور زمین میں فتنہ وفساد پھیلاتا ہے۔ ایسا شخص بے نصیب اور نامراد ہے۔وہ کچھ بھی حاصل نہ کرپائے گا۔

(موطا امام مالک ۔کتاب الجھاد ،الترغیب فی الجھاد صفحہ:176)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 مئی 2021