• 1 اگست, 2025

آؤ اُردو سیکھیں (سبق نمبر 1)

آؤ اُردو سیکھیں
سبق نمبر 1

قارئین روزنامہ الفضل کے لئے اُردو سکھانے کا مبارک سلسلہ شروع کیا جارہا ہے تا مغربی ممالک کے احمدی بچے حضرت مسیح موعود ؑکی اُردو کتب سے استفادہ کرسکیں۔

(ادارہ)

تو آج سے ہم اردو سیکھتے ہیں۔ جی آپ نے صحیح سنا اردو لکھنا پڑھنا سیکھتے ہیں۔

کیوں؟

اردو امام مہدی و مسیح موعود علیہ السلام کی زبان ہے۔

اردو کا گہرا ادراک یعنی سمجھ بوجھ ہمیں حضرت مسیح موعودؑ کے علمی معجزات کا عرفان عطا کرے گا۔

یعنی ہم جان سکیں گے کہ آپ کی بعثت کیوں ہوئی۔ آپ کے آنے سے اسلام کو کیا تقویت ملی۔

اردو آپ کے اور میرے آباؤ اجداد کی زبان ہے۔

اردو ان کہانیوں اور نظموں کی زبان ہے جن میں ہماری زندگی کے پیار بھرے بھید چھپے ہیں

اردو کہاں کہاں بولی جاتی ہے؟

جی اردو جنوبی ایشیاء کے ممالک پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش وغیرہ میں بولی جاتی ہے۔

اردو پاکستان کی سرکاری زبان ہے۔

اردو کے حروف تہجی

اردو کے حروف تہجی عربی حروف تہجی میںہیں البتہ کچھ زائد ہیں جو عربی میں نہیں جیسے ڑ، ٹ، گ پ و غیرہ

سادہ سی وضاحت

اگر آپ نے قرآن کریم ناظرہ پڑھ لیا ہے تو آپ کو اردو کے حروف تہجی سمجھنے میں مشکل نہیں ہوگی

کیونکہ ان اسباق کے مخاطب وہ طلبا ہیں جو مغربی ممالک میں آباد ہیں اس لیے ہم انگریزی زبان کو بطور سہولت کار کے استعمال کریں گے۔

اردو فقرے کا ڈھانچہ یا تشکیل

اردو کے فقرے میں بھی انگریزی ہی کی طرح مندرجہ ذیل حصے ہوتے ہیں

Subject, verb object
For example: He is a boy …… is constructed as
Subject + helping verb + article + noun

اب اردو میں کہیں گے وہ ایک لڑکا ہے

Subject+ article + noun + helping verb

My name is Abdullah.

اردو میں کہیں گے میرا نام عبداللہ ہے

تو آپ نے دیکھا کہ وہاں ھلپینگ ورب فاعل اور مفعول کے درمیان میں آیا ہے جبکہ اردو میں آخر پر آیا ہے
تو آپ نے ان امثال میں دیکھا کہ اردو اور انگریزی زبان کے فقرات اپنی ساخت کے لحاظ سے مختلف ہیں۔ پس آج کے سبق میں آپ نے یہ سیکھا ہے کہ اردو کے فقرے کی ترتیب و تشکیل انگریزی کے فقرے سے مختلف ہوتی ہے

مشکل الفاظ کے انگریزی معنے

۱۔ آباؤ اجداد

Forefathers/ ancestors/ parents

۲۔ بھید

Concepts/ secrets/ key words

۳۔ سرکاری

Official

۴۔ حروف تہجی

Alphabets

۵۔ طلبا

Students

۶۔ مغربی ممالک

Western world

۷۔ سہولت کار

One who facilitates/ supporting

۸۔ ترتیب و تشکیل

Order and formation

امید ہے آپ کو آج کا سبق پسند آئے گا اور یہ آپ کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہوگا ان شاء اللہ جلد دوسرا سبق پیش کیا جائے گا۔

(عاطف وقاص ٹورنٹو کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 مئی 2021